اطلاع کے مطابق یہ معاملہ بھبھوا بلاک کے سونہن تھانہ حلقہ کے اودار گاٶں کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہی گھر کے لوگوں نے رات میں کھانا کے طور پر لٹی چوکھا کی پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ لہذا سبھی فرد کو کھانے کے بعد دیر رات پیٹ میں درد ہونا شروع ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد گھر کے دوسرے لوگوں نے سبھی افراد کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ لیکن علاج کا کوئی فائدہ نہ ہوتا دیکھ ڈاکٹر نے سبھی افراد کو بھبھوا ریفر کر دیا۔ بھبھوا صدر اسپتال میں سبھی کا علاج چل رہا ہے۔
وہیں ایک کی عورت ریکھا کماری کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ صدر ہسپتال کے ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لیے ان لوگوں کو بنارس ریفر کر دیا ہے۔
صدر اسپتال کے ڈاکٹر ونود کمار کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ فوڈ پوائیزن ہے۔