بہار کے ضلع گیا میں عازمین حج کے لئے اسٹیٹ حج کمیٹی وضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تربیتی و ٹیکہ کاری کیمپ کا آج اختتام ہوگیا، رواں برس ضلع سے سفر حج پر روانہ ہونے والے سبھی 96 عازمین حج کو تمام طرح کا ٹیکہ کاری کیا جاچکا ہے، ڈسٹرک مجسٹریٹ تیاگ راجن نے پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'اس کیمپ میں کووڈ ویکسینیشن بھی کی گئی ہے۔ Vaccination Camp for Haj pilgrims
انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو منجائٹس کا انجکشن، پولیو کی خوراک اور جو لوگ عازمین کے ساتھ آئے تھے اور ابھی تک کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا تھا ان کو بھی ٹیکہ لگایا گیا، ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کہا کہ ہر بار گیا سے بہار کے عازمین حج کی پرواز ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ کولکاتا سے پرواز ہوگی، لیکن اس دوران کولکاتا تک گیا کے کسی بھی عازمین حج کو پریشانی ہوتی ہے تو وہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور حج کمیٹی گیا سے رابطہ کرینگے۔
وہیں ڈی ویم نے کہا کہ 'عازمین حج کے تمام پریشانیوں اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جن کا بھی گیا سے کولکاتا کے لیے جانے والی ٹرینوں میں ریزرویشن نہیں ہو پارہا ہے وہ مجھے اطلاع دیں، کنفرم ریزرویشن ٹکٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ Haj training and vaccination camp concludes in Gaya
مزید پڑھیں:
ڈی ایم نے کہا کہ 'مجھے اس پروگرام میں شامل ہوکر بے حد خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ دو سالوں سے کووڈ کی وجہ سے سفرحج پر لوگ روانہ نہیں ہوسکے تھے، اس مرتبہ گیا سے عازمین حج کے لیے پرواز نہیں ہونے سے مایوسی ہوئی ہے، لیکن کوشش ہوگی کہ یہاں سے اگلی مرتبہ پرواز کا سلسلہ شروع ہوجائے۔