ETV Bharat / state

بہار: ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف عظیم اتحاد کا مظاہرہ - یک روزہ احتجاج

ریاستی و مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں اور بہار میں بڑھتے جرائم کے خلاف آج ارریہ کے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں عظیم اتحاد کی جانب سے یک روزہ احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔

ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف عظیم اتحاد کا مظاہرہ
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 4:22 AM IST

اس احتجاج میں ریاست کے متعدد معروف سماجی کارکنان اور ضلع صدور نے شرکت کی۔بعد ازاں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کو ایک میمورنڈم ریاست کے وزیر اعلیٰ، گورنر، وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کے نام سونپا گیا۔

کانگریس، آر جے ڈی، وی آئی پی، ہندوستانی عوام مورچہ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان نے ریاستی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے گرام رکشا دل کے رہنما محمد حاتم نے کہا کہ بہار میں جرائم پیشوں کی دہشت ہے مگر حکومت ان کے سامنے بے بس ہے، حکومت سے سوال کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مرکزی حکومت کے ذریعہ آئے دن آئین پر حملہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں غم و غصہ ہے۔

ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف عظیم اتحاد کا مظاہرہ

کمیونسٹ پارٹی کی رہنما حلیمہ خاتون نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں نفرت کا ماحول قائم کرنا چاہتی ہے، ایک زمانے تک رام جنم بھومی اور بابری مسجد پر سیاست کی، ہندو مسلم کے درمیان نفرت کا ماحول قائم کیا، مذہب کے نام پر اکثریت آبادی کو ورغلانے کا کام کیا اس لیے ایسی پارٹی کو اب اکھاڑ پھینکنا ہوگا تاکہ ملک کی سالمیت باقی رہے۔

وی آئی پی پارٹی کے رہنما سریش پہردار نے کہا کہ بہار کی خراب حالت بتا کر اقتدار پر قابض ہونے والے نتیش کمار آج کے بہار کو کس راستے پر لے جا رہے ہیں، جہاں آئے دن عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،قتل و غارت اپنے شباب پر ہے، اس لیے اب عظیم اتحاد قومی سطح پر ریاستی و مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرے گی۔

مظاہرہ میں شیام نند سنگھ ضلع صدر وی آئی پی پارٹی، انیل کمار سنہا ضلع صدر کانگریس ، برہما دیو چودھری قومی نائب صدر وی آئی پی پارٹی، رمیش مہتو ضلع صدر آر ایل ایس پی، جتیندر پرساد سنگھ ضلع صدر آر جے ڈی کے علاوہ درجنوں کارکنان نے خطاب کیا۔

Intro:ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف عظیم اتحاد کا مظاہرہ

ارریہ : ریاستی و مرکزی حکومت کے غلط پالیسی و بہار میں بڑھتے کرائم کے خلاف آج ارریہ کے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں عظیم اتحاد کی جانب سے ایک روزہ احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں اتحاد کے تمام ضلع صدور و کارکنان شامل ہوئے. بعد ازاں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کو ایک میمورنڈم ریاست کے وزیر اعلیٰ، گورنر، وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کے نام سونپا گیا. مظاہرہ میں شامل کانگریس ، راجد ، وی آئی پی، ہندوستانی عوام مورچہ ، رالوسپا، کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی.

Body:مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد حاتم نے کہا کہ ریاستی حکومت کے قول بڑا تضاد ہے، وہ کہتی کچھ اور ہے کرتی کچھ اور ہے، بہار میں جرائم پیشوں کی دہشت ہے مگر حکومت ان کے سامنے بے بس ہے، حکومت سے سوال کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مرکزی حکومت کے ذریعہ آئے دن آئین پر حملہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں غم و غصہ ہے. حلیمہ خاتون نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں نفرت کا ماحول قائم کرنا چاہتی ہے، ایک زمانے تک رام جنم بھومی اور بابری مسجد پر سیاست کی، ہندو مسلم کے درمیان نفرت کا ماحول قائم کیا، مذہب کے نام پر اکثریت آبادی کو ورغلانے کا کام کیا اس لیے ایسی پارٹی کو اب اکھاڑ پھینکنا ہوگا تاکہ ملک کی سالمیت باقی رہے. آئے دن موب لنچنگ ہو رہی ہے، بے قصور کا قتل ہو رہا ہے مگر ایسی چیزوں کے لئے قانون نہیں بن رہا جو افسوسناک ہے.

Conclusion:وی آئی پی پارٹی لیڈر نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری شباب پر ہے، کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، نوجوان سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، صنعت بند پڑی ہوئی ہیں، نجی کمپنی کو فائدہ دینے کے لئے لون دئے جا رہے ہیں مگر کسان بینک قرض سے پریشان ہے اس طرف مرکز کی کوئی توجہ نہیں ہے. بہار کی خراب حالت بتا کر ستہ پر قابض ہونے والے نتیش کمار آج کے بہار کو کس راستے پر لے جا رہے ہیں، جہاں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں، آئے دن عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، رنگداری، قتل و غارت اپنے شباب پر ہے، اس لئے اب عظیم اتحاد قومی سطح پر ریاستی و مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرے گی. مظاہرہ میں شیام نند سنگھ ضلع صدر وی آئی پی پارٹی، انیل کمار سنہا ضلع صدر کانگریس ، برہما دیو چودھری قومی نائب صدر وی آئی پی پارٹی، رمیش مہتو ضلع صدر را لوسپا، جتیندر پرساد سنگھ ضلع صدر راجد کے علاوہ درجنوں کارکنوں نے خطاب کیا.

بائٹ....... حلیمہ خاتون، کمیونسٹ پارٹی
بائٹ....... سریش پہردار ، وی آئی پی پارٹی (پہچان، گلے میں نارنگی کپڑا رکھے ہوئے)
بائٹ....... محمد حاتم، گرام رکچھا دل (پہچان ، گلے میں سفید کپڑا رکھے ہوئے)
بائٹ....... سیتا رام وشواس، راجد ( پہچان، بنڈی پہنے ہوئے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.