ETV Bharat / state

گیا: ریاستی وزیر سنتوش مانجھی کا والہانہ استقبال

گیا کے نسکھا گاؤں میں محکمہ آبپاشی کے ریاستی وزیر سنتوش مانجھی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ عام ہوا جس میں ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے رکن اسمبلی و سینئر رہنما شامل ہوئے۔ استقبالیہ تقریب میں علاقے میں فصل آبپاشی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر زور دے کر مطالبہ کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:04 PM IST

grand welcome of state minister santosh manjhi in gaya
ریاستی وزیر سنتوش مانجھی کا والہانہ استقبال

گیا کے بودھ گیا بلاک میں واقع نسکھا گاؤں میں ریاستی وزیر سنتوش مانجھی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران پروگرام میں موجود کچھ لوگوں وزیر موصوف کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں ڈیم اور نہر کی تعمیر کی جائے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آبپاشی کے لیے کوئی ڈیم یا پھر نہر نہیں ہونے سے فصلیں برباد ہوجاتی ہیں۔

تقریب میں شریک کچھ مقامی افراد اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیکر بیٹھے تھے جس پر باندھ کی تعمیر اور انکے کھیتوں تک پانی پہنچانے کا مطالبہ تھا۔

وزیر سنتوش مانجھی نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کی پارٹی کی رکن اسمبلی جیوتی مانجھی اسی علاقے کی نمائندگی کرتی ہیں اور یہ تبھی ممکن ہوا جب علاقے کے باشندوں نے انہیں ووٹ دیا تو ایسی صورت میں ان پر ریاستی وزیر ہونے کے ساتھ ان کی پارٹی کی حکومت میں حصّہ داری ہونے کی وجہ سے بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے کو خوشحال اور سبز و شاداب بنائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ وہ اس علاقے میں آبپاشی کے لیے محکمہ کی جانب سے جاری منصوبوں کو زمینی سطح پر اتاریں گے۔

پروگرام کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی پارٹی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر ڈاکٹر توصیف الرحمن خان کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی تھی، چونکہ وزیر کی حیثیت سے شرکت ہوئی ہے تو یہ لازمی ہے کہ جو بھی مسائل ہیں اس کے سدباب کے لیے لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو سنیں۔

انہوں نے اپنی حکومت کے منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں ہرشعبے میں ترقیاتی منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارا جارہا ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہرکھیت تک پانی پہنچایا جائے لہذا آبپاشی کا کوئی مسئلہ ہے تو اسکو ختم کیا جائے گا۔

یہاں جو بھی مقامی باشندوں نے محکمہ آبپاشی سے جڑے معاملے کی جانکاری دی ہے اس پر وہ اپنے محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی جلد حل کرنے کی ہدایت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے لیے چار محکمہ جس میں محکمہ زراعت، محکمہ توانائی، محکمہ آبپاشی وغیرہ شامل ہیں اس کی مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ریاستی سطح سے لیکر ضلع اور بلاک سطح پر بنی ہے وہ " ہرکھیت" تک پانی پہنچانے کے منصوبہ پر پورے بہار میں سروے کررہی ہے، جس کے تحت پانی ذخیرہ کرنے اور کھیتوں تک پانی پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گیا میں کئی باندھ اور نہر ہیں جو حکومت کی بے توجہی کی وجہ کر خستہ حال ہوچکے ہیں چونکہ محکمہ آبپاشی کے وزیر سنتوش کمار مانجھی کا آبائی گھر گیا ہے اور انکی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کے چار رکن اسمبلی میں تین کا تعلق ضلع گیا سے ہے اور وہ گیا سے ہی جیتیں ہیں ایسے میں گیا کے لوگوں کو امید ہے کہ یہاں آبپاشی کے لیے بہتر کام ہونگے۔

نسکھا میں استقبالیہ پروگرام کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں کے مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا جائے۔ استقبالیہ تقریب ڈاکٹر توصیف الرحمن خان اور سماجی کارکن تنزیل الرحمن خان کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی بجٹ سیشن کا آغاز کل سے

تقریب سے رکن اسمبلی جیوتی مانجھی، ڈاکٹر توصیف الرحمن خان، ہم پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان، ہم پارٹی کے ریاستی سکریٹری اسد پرویز عرف کمانڈر، اقلیتی سیل کے نائب صدر پپو خان وغیرہ نے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.