ETV Bharat / state

Nitish Kumar On Farmers حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم

نتیش کمار نے ریاست میں کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف دیا جا سکے۔Nitish Kumar On Farmers

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 10:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران وزیراعلی نے حکام سے ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ میٹنگ میں محکمہ زراعت کے سکریٹری این سرون کمار نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع وار بلاک وار کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ Nitish Kumar On Farmers

انہوں نے 1 جون سے 10 ستمبر تک دھان کی کاشت اور بارشوں کی صورتحال کے بارے میں ضلع وار معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف دیا جا سکے۔ ڈیزل گرانٹ اسکیم کے تحت 08 لاکھ 17 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 62.13 کروڑ روپے کی رقم 04 لاکھ 52 ہزار درخواست گزاروں کے کھاتوں میں منتقل کر دی گئی ہے۔

باقی درخواست دہندگان کی تیزی سے جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی رقم ان کے اکاو ¿نٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو حادثاتی فصل اسکیم کے تحت 12 اقسام کے فصل کے بیج دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ 02 لاکھ 78 کسانوں میں بیج تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 20 ستمبر تک باقی دلچسپی رکھنے والے کسانوں میں بیج تقسیم کر دیے جائیں گے۔ ایکسیڈنٹل کراپ اسکیم کے تحت بیجوں کی تقسیم سے 01 لاکھ 18 ہزار ہیکٹر رقبے پر فصلوں کا احاطہ کیا جائے گا جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

میٹنگ میں آفات مینجمنٹ اور آبی وسائل محکمے کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے مختلف آفات سے نمٹنے کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے اس سال آسمانی بجلی کے باعث لوگوں کی ہلاکت کے حوالے سے معلومات دیں۔ بجلی کے ڈرائیوکی تنصیب کے لیے سرکاری عمارتوں اور اداروں کی نشاندہی کے حوالے سے معلومات دیں۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے فضائی سروے کر کے کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور کچھ اضلاع میں بذریعہ سڑک بھی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران کچھ کسانوں نے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع کے بلاک، پنچایت اور گاو ¿ں کی سطح پر خشک سالی کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور تمام متاثرہ کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان تمام علاقوں کی آبپاشی کے لیے ڈیزل سبسڈی کا فائدہ دیا جا رہا ہے جہاں دھان کی کاشت کی گئی ہے۔ ڈیزل گرانٹ اسکیم کے تحت بقیہ درخواست گزاروں کو ڈیزل سبسڈی کا فائدہ تیزی سے ملنا چاہیے۔

یہاں چند دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ اس سے لگائے گئے دھان کی فصلوں کو بھی فائدہ ہوگا، ساتھ ہی زیر زمین پانی کی سطح بھی ٹھیک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کم بارش کی وجہ سے کھیتی نہیں کر پا رہے ہیں ان کی بھی مدد کی جا رہی ہے۔ متبادل فصل اسکیم کے تحت جو کاشتکار باقی رہ گئے ہیں انہیں بیج فراہم کیا جا رہا ہے، انہیں جلد از جلد بیج فراہم کیا جائے تاکہ کسانوں کو زرعی کاموں میں ریلیف ملے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کسانوں کو یقین دلانا ہو گا کہ آفت کی صورت میں حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ہم ہر سال سیلاب اور خشک سالی کی صورت میں متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت ہوتی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پیغام کے ذریعے لوگوں کو طوفان کی وارننگ دی گئی ہے تاکہ وہ چوکس رہیں۔

آنگن باڑی سیویکا، جیویکا گروپ، ایگریکلچر کوآرڈینیٹر، ایگریکلچر ایڈوائزر وغیرہ کے ذریعے لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ خراب موسم میں ہر کوئی پوری طرح چوکس رہے۔ خراب موسم کی صورت میں آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔ گھر پر رہیں اور خراب موسم میں محفوظ رہیں۔

میٹنگ میں آفات منیجمنٹ کے وزیر شاہنواز، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین مسٹر ادے کانت مشرا، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر ایس کے سنگھل، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے رکن پی این رائے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن مسٹر منیش کمار ورما، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ زراعت کے سکریٹری مسٹر این سرون کمار، ڈیزاسٹر کم آبی وسائل کے محکمہ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، چیف منسٹر کے سکریٹری انوپم کمار اور چیف منسٹر کے اوایس ڈی گوپال سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar CM Nitish Kumarبہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کا خشک سالی کا ہوائی سروے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.