ETV Bharat / state

گورنر پھاگو چوہان کا پرنب مکھرجی کو خراج تحسین - گورنر ہاﺅس بہار

سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کو بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے آج تعزیتی نشست کا انعقاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Governor Phago Chauhan pays homage to Pranab Mukherjee
گورنر پھاگو چوہان کا پرنب مکھرجی کو خراج تحسین
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:04 PM IST

بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے منگل کو گورنر ہاﺅس میں منعقدہ ایک تعزیتی جلسہ میں ملک کے 13ویں صدر جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کو ان کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تعزیتی جلسہ میں گورنر کے پرنسپل سکریٹری چیتنیہ پرساد سمیت گورنر ہاﺅس کے عہدیداران اور ملازمین نے بھی سماجی فاصلے پر مکمل عمل آوری کرتے ہوئے پرنب مکھرجی کی تصویر پور گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی جلسہ میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔گورنر نے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ 'پرنب مکھرجی مادر وطن کے سچے سپوت، ایک اسکالر اور محبوب سیاست داں، ماہرمعاشیات تھے۔ جن کے انتقال سے پورے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ وہ سیاست کی دنیا میں تاعمر 'اجات شترو' بنے رہے، جنہیں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے بھی وہ ہمیشہ اپنی رہنمائی فراہم کرتے رہتے تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.