ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کنسی پنچایت میں واقع سرکاری طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سرکاری طبی مراکز پہ آٹھ بیڈ کا ہسپتال کورونا وبا کے دوران بھی بند ہے اور اس ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرس اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بدلے احاطہ میں مویشی کا بسیرا ہے۔
اس موقع پر نیاز احمد نے یہ بھی کہا کہ بند پڑے اس طبی سینٹر کو شروع کرنے کا مطالبہ صوبہ کے وزیر اعلیٰ، محکمہ صحت، منگل پانڈے و مقامی رکن اسمبلی سنجے سے کیا ہے۔
وہیں انہوں نے کہا کہ "سساشن بابو کی سرکار میں عموماً سبھی پنچایتوں میں واقع ہسپتال بند پڑے ہوئے ہیں اور اس کورونا وبا کے دوران بھی سرکار یا ضلع انتظامیہ اس کی خبر نہیں لے رہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں گاؤں سے بلند ہو رہی آواز کے باوجود بھی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، حکومت گہری نیند میں ہے، سرکار کی بے رخی کے خلاف احتجاج تیز ہوگا۔