ETV Bharat / state

پٹنہ: اقلیتی روزگار لون منصوبہ کے لیے آج سے انٹرویو - اقلیتی روزگار لون منصوبہ

ایک سال کی تاخیر کے بعد وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار لون منصوبہ کے لیے پٹنہ ضلع کے امیدواروں کو منتخب رکنے کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔

پٹنہ میں اقلیتی روزگار لون منصوبہ کے لیے آج سے انٹر ویو

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 4:59 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع ضلعی اقلیتی بہبود کے دفتر میں وزیر اعلی اقلیتی روزگار لون منصوبہ کے تحت لون حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کا آج سے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے، ضلع دفتر کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا گائڈلائن کو ملحوظ رکھتے ہوئے یومیہ 100 افراد کو بلایا جا رہا ہے۔

سال 2019-20 کے لیے جن امیدواروں نے اقلیتی روزگار لون حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں ان کے انتخاب کا عمل آج سے شروع ہو کر آئندہ برس چھ جنوری تک جاری رہے گا۔

پٹنہ کے ضلعی اقلیتی بہبود کے دفتر میں روزانہ 100 لوگوں کو دو شفٹ میں بلایا گیا ہے، کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے انٹرویو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ضلع اقلیتی بہبود افسر اودھیش کمار نے بتایا کہ 1297 درخواست دہندگان کو تمام ضروری کاغذات کے ساتھ طلب کیا گیا ہے، ان کے کاغذات کی تحقیقات کے بعد منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو بھیج دی جائے گی۔

پٹنہ میں اقلیتی روزگار لون منصوبہ کے لیے آج سے انٹر ویو

جس کے بعد وہ وہاں سے ان لوگوں کے اکاؤنٹ میں ان کی مطلوبہ لون کی رقم بھیج دی جائے گی، اس منصوبے کے تحت 50 ہزار سے 5لاکھ تک کا لون پانچ فیصد کی شرح پر پانچ برسوں کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کرونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے روزانہ 100 لوگوں کو دو شفٹ میں بلایا گیا ہے. پٹنہ ضلع کے لئے اس مالی سال کے لئے 2.56 کروڑ مختص کئے گئے ہیں. ہم لوگوں کی کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو اس کا فائدہ ملے. اس میں عورتوں معذوروں کو ترجیح دی جاتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.