ETV Bharat / state

گیا: جنسی زیادتی کی شکار لڑکی نے کی خود کشی

متاثرہ کی والدہ نے گراری گاؤں کے ٹن ٹن یادو، متھلیش یادو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ ان سب پر اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 12:05 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک مہادلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد لڑکی نے خودکشی کر لی۔ علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی ہے۔

وہیں متاثرہ کی والدہ نے گاؤں کے ہی شہ زوروں کے خلاف اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ گراری گاؤں کی ایک نابالغ مہادلت لڑکی کے ساتھ گزشتہ 29 ستمبر کو اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق 'واقعے کی رات متاثرہ پڑوس میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں گئی تھی۔ جب وہ رات گئے گھر نہیں لوٹی تو اس کی تلاش شروع ہوئی۔ صبح ہوتے ہی اطلاع ملی کہ لڑکی گراری گاؤں میں ہی کمل یادو کے یہاں ہے۔ اس کے بعد اسے گھر لایا گیا۔ گھر آتے ہی اس نے اسکارف سے خود پھانسی لکا کرخودکشی کر لی۔'

اہل خانہ نے بتایا کہ 'متاثرہ کو تشویشناک حالت میں گیا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے اسے پٹنہ ریفر کر دیا گیا تھا۔ وہیں جمعرات کی شام علاج کے دوران پٹنہ کے نجی اسپتال میں متاثرہ کی موت ہوگئی۔'

متاثرہ کی والدہ نے گراری گاؤں کے ٹن ٹن یادو، متھلیش یادو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ ان سب پر اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کونچ تھانہ انچارج پرشانت کمار کے مطابق 'متاثرہ کی والدہ نے نامزد تین افراد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بہار میں کورونا کے 1431 نئے کیسز

انہوں نے بتایا کہ 'تفتیش کے دوران متاثرہ کی دادی اور بہن نے بتایا کہ وہ واقعے کی رات گھر پر تھی جبکہ درخواست میں رات کو گھر واپس نہ آنے کا معاملہ لکھوایا گیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.