ETV Bharat / state

گیا میں شدید سردی کی وجہ سے عام زندگی پریشان ہے - اردو نیوز بہار

ضلع گیا بہار میں چار دنوں سے سب سے کم درجہ حرارت والا ضلع قرار دیا گیا ہے، تاہم اتنی سردی کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں حالانکہ ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد شہر کے کچھ اہم پوائنٹس پر الاؤ جلانے کے انتظامات میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کیے گئے ہیں۔

gaya was the coldest district in bihar
گیا میں شدید سردی کی وجہ سے عام زندگی پریشان ہے
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 4:29 PM IST

بہار میں گزشتہ پانچ دنوں سے سخت سردی پڑ رہی ہے، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلع گیا سمیت کئی اضلاع میں 23 دسمبر تک کولڈڈے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

گیا میں آئندہ چار پانچ دنوں تک درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی بات محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے۔ حالانکہ سخت سردی کے موسم میں بھی انتظامیہ بچاؤ کے انتظامات کو لیکر حساس نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے گیا میں سردی سے بچاؤ کے انتظامات اور کمیوں پر مسلسل اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی ہے اور اس کی خبر کا اثر بھی ہواہے۔ اہم پوائنٹس پر الاؤ جلانے کا نظم کیا گیاہے۔

آج رات پھر ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے شہر کے گاندھی میدان علاقے کا جائزہ لیا ہے۔ رین بسیرا کے پاس موجود کچھ افراد الاو 'آگ' تاپتے نظر آئے، پوچھے جانے پر بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے کچھ مقامات پر الاؤ جلانے کے نظم کیے گئے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے روزانہ پندرہ کلو کے قریب لکڑیاں لاکر جلانے کے لیے دی جاتی ہیں، شام سات بجے سے الاؤ رین بسیرا کے پاس جلتا ہے اور قریب دس بجے تک یہ سلسلہ جاری ہوتا ہے۔

gaya was the coldest district in bihar
گیا میں شدید سردی

الاو کے پاس کھڑے ٹیمپو ڈرائیور اوم پرکاش نے بتایا کہ گزشتہ دن سے کچھ جگہوں پر الاو جلانے کا آغاز ہوا ہے حالانکہ ابھی تک اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، مزید بہتر انتظامات ہوسکتے تھے تاہم کیا نہیں گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گیا میں سردی سے بچنے کے مکمل انتظامات نہیں کیے گئے

واضح رہے کہ گیا کا کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیر اور اتوار کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 4.3 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سنیچر کے روز اس سال کا ابھی تک کا سرد رہا ہے۔ سنیچر کو کم سے کم درجہ حرارت 3. 6 ڈگری رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.