ETV Bharat / state

گیا : نکسلیوں کے حملے میں دو مقامی افراد ہلاک - bihar gaya district

گیا کے شیر گھاٹی میں نکسلی واردات نہیں رک رہی ہے گزشتہ دوماہ کے اندر تین بڑے مجرمانہ واردات کو نکسلی انجام دے چکے ہیں۔

گیا : نکسلیوں کے حملے میں دو مقامی افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 3:18 PM IST

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نکسلیوں نے مہواری گاؤں میں دو مقامی افراد کو ہلاک کیا ہے۔ تصادم میں نکسلی بھی مارا گیا ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'شیرگھاٹی سب ڈویژن میں نکسلی کارروائیوں پر شکنجہ کسنے میں پولیس بھی ناکام ہے۔ آئے دنوں شیرگھاٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ممنوعہ نکسلی تنظیموں کی طرف سے مجرمانہ واردات انجام دی جارہی ہے۔'

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بارہ چٹی حدود میں پہلے ایک ثقافتی پروگرام میں نکسلیوں نے حملہ کرکے دومقامی افراد کو ہلاک کردیا۔ جس کے بعد میں نکسلی اور سی آر پی ایف کوبرا کے تصادم میں دو نکسلی ہلاک ہوئے ہیں۔

مقمی لوگوں کے مطابق کئی نئے پولیس کیمپ بنانے کے باوجود نکسلیوں کی واردات رکی نہیں ہے۔ نکسلی واردات پیش آنے سے اس علاقے کے باشندوں میں حفاظتی بندوبست کو لیکر تشویش پیدا ہوئی ہے۔

تازہ ترین معاملہ گزشتہ دیر رات کو بارہ چٹی تھانہ مہواری گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سی آر پی ایف اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو نکسلی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں پولیس کا مخبر سمجھا جانے والا ایک پنچایتی نمائندہ بریند یادو بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں نکسلیوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً کارروائیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اسی سال مئی کے مہینے میں لیوی کی رقم نہیں دییے جانے کو لیکر ایک ہفتے کے اندر نکسلیوں نے دو الگ الگ کارروائیوں میں تین گاڑیاں نذر آتش کر دیے تھے۔

نکسلیوں کا قہر لیوی دینے میں آنا کانی کرنے والوں یا پھر پولیس کی مخبری کرنے والوں پر ٹوٹ رہا ہے۔ کچھ ہفتے پہلے ہی ڈومریا میں نکسلیوں نے ایک اینٹ بھٹہ مالک اور اس کے پڑوسی کو پولیس مخبری کا الزام لگا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔

زرائع کے مطابق نکسلیوں کو ڈر تھا کہ نوتعمیر کمیونٹی بھون میں تھانہ کا افتتاح ہوگا اور اسی کو لیکر نکسلیوں نے بیس لاکھ کی لاگت سے بنی عمارت کو تباہ کردیا، الیکشن سے کچھ ہفتے قبل ہی علاقے کے رکن اسمبلی وسابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے عمارت کاافتتاح کیا تھا اسی گاؤں میں گزشتہ برس ستائیس مارچ کو نکسلیوں نے جے ڈی یو کے رہنما وسابق ایم ایل سی انوج سنگھ کے مکان کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نکسلیوں کی طرف سے انجام دی جانے والی واردات سے عام لوگوں کے ذہنوں میں پھر سے نکسلی خوف بڑ رہا ہے۔ نکسلی واردات کو لیکر امام گنج کو پولیس سب ڈویژن بنایا جا چکا ہے، حالانکہ مرکزی وریاستی حکومت نکسلی واردات کو روکنے کے لیے حالیہ برسوں میں درجن بھر تھانہ اور پولیس کیمپ کو کھولا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.