ETV Bharat / state

گیا: فائرنگ کے مقدمے میں دو ملزم گرفتار - سٹی ڈی ایس پی راج کمار ساہ

بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ 17 فروری کو ایک ٹھیکیدار پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ پولیس کی اسپیشل جانچ ٹیم کو یہ کامیابی ملی ہے۔

Gaya: Two accused arrested in firing case
گیا : فائرنگ کے مقدمے میں دو ملزم گرفتار
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:03 PM IST

گیا میں آئے دنوں مجرمانہ واردات ہورہی ہیں۔ پولیس ان وارداتوں کو روکنے کے لیے پرانے سبھی مجرمانہ واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اسی کڑی میں آج پولیس نے ایک معاملے میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں ملزمان کے خلاف پہلے سے بھی کئی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

ویڈیو

سٹی ڈی ایس پی راج کمار ساہ نے بتایا کہ رام پور تھانہ حدود میں واقع اے پی کالونی میں کوتوالی تھانہ کے رہنے والے ایک ٹھیکیدار گھر کی تعمیر کررہے تھے تبھی سامو یادو اور اس کے ساتھیوں نے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم نہیں دیے جانے کے بعد ملزمان نے ٹھیکیدار کو سترہ فروری 2021 کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بہتر علاج سے ٹھیکیدار کی جان بچ گئی۔

Recover revolver
برآمد ریوالور

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: 3,400 کیلو منشیات کے ساتھ تین گرفتار

اس واردات کے بعد ایس ایس پی آدتیہ کمار کی ہدایت پر ایس آئی ٹی کی تشکیل دی گئی تھی، جس میں پولیس کی ٹیم نے جانچ کے بعد پہلے سامو یادو کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں شامل بقیہ ملزمان فرار تھے، جس میں آج دو کی گرفتاری ہوئی ہے۔ گرفتار برجیش سنگھ، مکیش کمار کے پاس سے ایک ریوالور اور دس عدد گولی برآمد ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.