ETV Bharat / state

گیا: محرم کے پیش سکیورٹی کے سخت انتظامات - مذہبی جلوس، مظاہرے اور تقریب پر مکمل پابندی

محرم کے پیش نظر گیا ضلع کے 194 مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور دیگر پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گیا: محرم کے پیش سکیورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:25 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں محرم کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آدتیہ کمار نے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مشترکہ حکم جاری کیا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر پر فورا کاروائی کی جائے۔

محرم کے موقع پر پورے ضلع کے 194 مقامات کو حساس مقام کے طور پر نشان زد کرتے ہوئے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، ساتھ ہی ایک گشتی ٹیم کو مجسٹریٹ کی نگرانی میں تعینات کیا گیا ہے، جو گشت کے دوران صورتحال پر نظر رکھے گی۔

ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کی جانب سے جمعرات کے روز گیا کالج میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے سبھی افسران کو تمام طرح کے ہدایات دیے گئے۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: عاشورہ کی مناسبت سے جلوس کا اہتمام

میٹنگ میں کہا گیا کہ محکمہ داخلہ بہار کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تازیہ و اکھاڑا عوامی مقامات پر نہیں نکالا جائے گا۔ مذہبی جلوس، مظاہرے اور تقریب پر مکمل پابندی ہوگی۔ لوگ سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں محرم کے تہوار سے متعلق مذہبی تقریبات کا اہتمام کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.