ETV Bharat / state

Post-Matric Scholarship Scheme: اسکالرشپ پورٹل پر اپ لوڈ درخواست کی جانچ جاری - اسکالر شپ اسکیم کے تحت درخواست کی جانچ جاری

ضلع گیا میں اس مرتبہ پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں فرضی درخواست دہندگان کی خیر نہیں ہے۔ نیشنل اسکالرشپ پورٹل سے منسلک سبھی اسکالرشپ درخواست دہندگان کا وریفکیشن کی جارہی ہے۔ بیگم حضرت محل اسکالرشپ کی جانچ 15 فروری تک مکمل ہوجائے گی۔Minority Welfare Scholarship Pre-Matric Post-Matric

اسکالرشپ
اسکالرشپ
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 11:42 AM IST

ضلع گیا اقلیتی بہبود اسکالرشپ پری میٹرک پوسٹ میٹرک اور بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ کے لئے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر درخواست کے مطابق اسکول اور طالبات کے کاغذات کی جانچ ہو رہی ہے اس مرتبہ خود ضلع اقلیتی بہبود افسر جانچ میں مصروف ہیں پورٹل پر اپ لوڈ درخواست اور اس کے کاغذات میں جو کمیاں پائی جارہی ہیں اسکو ڈی فیکٹ کیا جارہا ہے۔ Minority Scholarship

اسکالرشپ

پہلی مرتبہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے دیے جانے والے وظیفے کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل سے منسلک کردیا گیا ہے.

اس سلسلے میں ضلع اقلیتی بہبود افسر و اسکالرشپ نوڈل افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ پری میٹرک پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے ساتھ بیگم حضرت محل اسکالرشپ کے درخواست کی جانچ 15 فروری تک مکمل کرنا ہے۔

پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے ضلع کے 350 اسکولوں کے طلباء درخواست دیتے ہیں ان سبھی اسکولوں کی بھی جانچ ہورہی ہے جب کہ بیگم حضرت محل اسکالرشپ کے لیے 2074 ضلع گیا سے درخواست پورٹل پر اپ لوڈ ہیں جن میں 1000 ہزار کے وریفکیشن کی کارروائی ہو چکی ہے۔

چونکہ ضلع گیا دوسری ریاست سے متصل ہے تو ایسی صورت میں فرضی درخواست دہندگان کی تعداد ہوسکتی ہے جس کو روکنے کے لیے سبھی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ طلباء کے متعلق اسکول و کالج سے انکی تفصیل بھی پوچھی جارہی ہے تاکہ کہیں پر کوئی شکوک و شبہات کا معاملہ نہ ہو۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اس مرتبہ سبھی اسکالرشپ میں طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس 2020 میں بہار میں پوسٹ میٹرک میں فرضی درخواست کا معاملہ پیش آیا تھا اور اس کی جانچ کے لیے گیا میں سی بی آئی بھی پہنچی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.