ETV Bharat / state

The issue of upgrading madrasas بہار میں مدارس کے سروے سے علمائے کرام کو اعتراض نہیں

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:07 PM IST

بہار میں مدارس کو اپ گریڈ کرنے کے وزیر اعلیٰ کے بیان کو مدارس کے ذمہ دران اور دانشوروں نے استقبال کیا ہے،ساتھ ہی بی جے پی کے ذریعے مدارس کا سروے کرانے کے مطالبے پر کہا ' کسی سے پوشیدہ ہوکر مدارس نہیں چلتے ہیں، مدارس کے سروے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔Announcement to upgrade madrasas in Bihar

مذہبی رہنما
مذہبی رہنما

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار " سمادھان یاترا " کے تحت مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ، اس دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ کچھ نئے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان ہے، تاہم مدرسوں کے اپ گریڈ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سیاست شروع ہوگئی ہے۔Announcement to upgrade madrasas in Bihar

اپوزیشن پارٹی ' بی جے پی ' نے اس اعلان کی مخالفت شروع کردی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے وزیراعلی کے اس اعلان کی تنقید کے ساتھ بہار میں مدارس کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بہار بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے بہار میں مدرسہ کو فروغ دینے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے اعلان پر نتیش حکومت سے پوچھا ہے کہ اپ گریڈ کرنے کا کیا مطلب ہے ، بی جے پی ترجمان کے بیان کے بعد بہار بھر میں مسلمانوں کی ناراضگی بڑھ گئی ہے اور وزیراعلی کے بیان کی حمایت کاسلسلہ بڑھ گیا ہے۔

مذہبی رہنما

ضلع گیا میں اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران سے مدارس اسلامیہ کے ذمہ دران اور دانشوروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ ضلع گیا مدارس رابطہ کمیٹی کے صدر اور مدرسہ عبیدیہ بھدیہ کے ناظم مولانا عبید اللہ قاسمی نے کہاکہ بی جے پی کا مدارس کا سروے کرانے کامطالبہ اور مدارس پر متنازع بیانات دینے کا معاملہ پرانا ہے اس سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مدارس کا سروے حکومت کرائے اس سے مدارس والوں کو بھی اعتراض نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بیان بھی خوش آئند ہے یہ تو پہلے سے ہی مدارس کو اپ گریڈ کرنے کی کوششں ہونی چاہئے تھی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہونے کے سبب انکی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ یہاں کے مدارس کے نظام کو بہتر کریں اور سہولتیں فراہم کریں۔ وہ مکمل طور پر نگرانی رکھیں۔ جہاں تک مدارس کے سلسلے میں غلط بیانی اور الزامات کا معاملہ ہے تو یہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد مدارس نے ملک کی سالمیت اور اس کی ترقی وخوشحالی کا بھی سبق سکھایا ہے اس میں اہل مدارس کو صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

جبکہ مدرسہ ام القری کے مہتم مولانا قاری غضنفر قاسمی نے وزیر اعلیٰ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ ابھی جتنے مدرسے بہار میں ہیں ہرمدرسہ میں تعلیم کا عمدہ نظم ہے۔ غیرسرکاری مدارس کے حالات مزید بہتر ہیں اور یہاں سبھی مدرسوں میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم ہورہی ہے، جہاں عالمیت کا کورس نہیں ہوتا ہے وہاں حفظ کے ساتھ مڈل اسکول تک کی تعلیم کا نظام نافذ ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی ماحول کو کشیدہ کرنے اور ہمارے اتحاد کو توڑنے کے لیے نفرت کا کھیل کھیل رہی ہے، مدارس میں پڑھنے والے طالب علموں کے اخلاق وکردار کو بلند کیا جاتاہے انسانیت کا پیغام دیا جاتاہے مدارس میں پڑھنے والے کو مبینہ عسکریت پسند کا ٹیگ لگایا گیا ہے جبکہ حقیقت بالکل نہیں ہے ۔

اس سلسلے میں سماجی کا رکن ممتاز قریشی نے کہا کہ بہار میں سیکولر شخص کے ہاتھ میں کمان ہے وہ جانتے ہیں مدارس کی خدمات کیا ہے ، وزیر اعلی یہ بھی جانتے ہیں کہ کس طرح سے مدارس نے انگریزی حکومت کے خلاف ملک کی آزادی کے لیے جنگ لڑی تھی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار مدارس کی خدمات سے واقف ہیں۔ چونکہ انکا خاندان تحریک آزادی میں شامل رہا اس لیے انہوں اپنے آباواجداد سے مسلمانوں کی قربانیوں کو سنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے بی جے پی بہار میں نفرت نہیں پھیلا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے سمادھان یاترا کے دوران سیوان میں مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے جسکے بعد بی جے پی نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے مدارس پر متنازع بیان دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:Bihar Madrasa Board :مدرسہ بورڈ میں نئے اصول و ضوابط کے نفاذ پر لوگوں کا ردِعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.