ETV Bharat / state

Gaya Corporation Election گیا بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

گیا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب صبح سات بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں بوتھ پر موجود ہے، چونکہ مقامی الیکشن ہے اور اس میں آپسی جھگڑے ہوسکتے ہیں اسی کے پیش نظر پولیس کی بھی بڑی تعداد تعینات ہے۔ Polling Underway For Gaya Corporation Election 2022

گیا بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:09 AM IST

ویڈیو

گیا: بہار میں آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ بہار بلدیاتی انتخابات کے پارٹی سطح پر نہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے سرگرم رہیں اور اپنے کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارا۔ خصوصاً میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پارٹیوں نے اپنے کارکن امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ Polling Underway For Gaya Corporation Election 2022

اطلاعات کے مطابق شروعات میں کارپوریشن کے ایک دو وارڈوں میں ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کی خبر سامنے آئی، تاہم اسے فوری طور پر درست کر لیا گیا، لیکن اس کی وجہ سے کچھ منٹوں کی تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ صبح کے وقت اب تک سبھی مقامات سے پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری ہونے کی اطلاع ہے، کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔ حفاظتی انتظامات بھی مکمل طور پر پختہ کیے گئے ہیں، تاکہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں کسی کو پریشانی کا سامنا نہیں ہو۔

پولیس نے ایسے لوگوں کی پہچان کر کے حراست میں لیا ہے جو ووٹروں کو خوفزدہ کرکے متاثر کرسکتے تھے۔ ایسے افراد کو شہر سے باہر کے تھانوں میں لے جاکر رکھا گیا ہے، حالانکہ پولیس کی جانب سے ایسے لوگوں کی تعداد ابھی واضح نہیں کی گئی ہے، تاہم اطلاع کے مطابق وارڈ نمبر 26 کے وارڈ کونسلر ابرار احمد عرف بھولامیاں کو بھی شہر بدر کیا گیا ہے۔ بھولامیاں کے ماضی کا ریکارڈ مجرمانہ رہاہے، حالانکہ ابرار احمد عرف بھولا میاں وارڈ کا بلامقابلہ انتخاب جیت چکے ہیں تاہم وہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کو متاثر کرسکتے تھے۔ واضح رہے کہ گیا ضلع میں گیا میونسپل کارپوریشن کے علاوہ فتح پور نگر پنچایت اور ڈوبھی نگر پنچایت میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ فتح پور اور ڈوبھی میں تین بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.