ETV Bharat / state

گیا پولیس کی مجرموں کے خلاف سی سی اے لگانے کی تجویز - لوٹ

گیا کے آٹھ بدنام زمانہ مجرموں پر سی سی اے ایکٹ لگایا گیا ہے اس میں دوہرے قتل کا ملزم تیریل یادو بھی شامل ہے تاہم یہ تمام مجرم فی الحال گیا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

گیا کے آٹھ بدنام زمانہ مجرموں پر سی سی اے ایکٹ لگایا گیا ہے اس میں دوہرے قتل کا ملزم تیریل یادو بھی شامل ہے

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 10:38 PM IST

پنچایت انتخابات کے دوران جیل کے اندر یہ مجرم رہیں تاکہ پر امن ماحول میں انتخاب ہو سکے اسی کو لے کر ضلع پولیس نے سی سی اے لگایا ہے

ریاست بہار کے ضلع گیا کے مختلف تھانہ علاقہ میں ڈکیتی، لوٹ، قتل اور لاء اینڈ آرڈر کی واردات کرنے والے بد نام زمانہ مجرموں کے خلاف قانونی پیچیدگیاں پولیس کی جانب سے تیز کردی گئی ہیں۔

گیا پولیس کی مجرموں کے خلاف سی سی اے لگانے کی تجویز

پنچایت انتخابات سنہ 2021 کے پیش نظر گیا پولیس نے آٹھ مجرموں پر سی سی اے لگانے کی تجویز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیجی ہے جس میں دہرے قتل کا ملزم تیریل یادو بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے بتایا کہ آٹھ مجرموں پر سی سی اے لگایا گیا ہے ان کے خلاف پہلے سے ہی کئی سنگین جرائم درج ہیں۔

ایسے لوگ پنچایت انتخابات کو جہاں متاثر کرسکتے ہیں وہیں ان تہواروں کے موقع پر کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں۔

گیا کے آٹھ بدنام زمانہ مجرموں پر سی سی اے ایکٹ لگایا گیا ہے اس میں دوہرے قتل کا ملزم تیریل یادو بھی شامل ہے
گیا کے آٹھ بدنام زمانہ مجرموں پر سی سی اے ایکٹ لگایا گیا ہے اس میں دوہرے قتل کا ملزم تیریل یادو بھی شامل ہے

انہوں نے بتایا کہ ڈوبھی تھانہ علاقہ کے موہنی ڈییہ گاؤں کا رہنے والا مناری یادو، مکیش سنگھ عرف مکیش روانی، دھنگئی تھانہ علاقہ کا وینود یادو عرف ویرو ڈاؤن، کوتوالی تھانہ حدود کا رہنے والا انیل روانی، راجندر یادو، سدھانشو کمار شامل ہیں جن کے خلاف سی سی اے نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ یہ سبھی سینٹرل جیل میں بند ہیں، خفیہ اطلاع ملی ہے کہ پنچایت انتخابات کو لے کر یہ بدمعاش علاقے میں دہشت پھیلانے کی کوشش کریں گے اسی لیے یہ ضمانت پر رہا ہونے کے لیے قواعد شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں بھی عدالت کو معلومات فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں ضمانت نہیں مل سکے اور وہ باہر نہیں نکل پائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرم جب بھی باہر ہوتے ہیں تو مجرمانہ واقعات کو انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا یا کہ اس کے علاوہ ہر تھانہ میں ایسے مجرموں کی فہرست تیار کی گئی ہے ان پر بھی سی سی اے نافذ کیا جائے گا۔

ایس پی نے کہا کہ ہر تھانہ میں ٹاپ ٹین مجرموں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں انتخابات سے قبل جیل کی سلاخوں میں ڈالا جائے گا اس سلسلے میں تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی گئی ہیں وہ اپنے علاقوں میں ٹاپ ٹین جو مجرم ہیں انہیں جیل بھیجیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.