گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک کہاوت کو ایک پولیس کے جوان نے اپنے فن سے صحیح ثابت کردیا ہے ، دراصل کہا جاتا ہے کہ ہر آدمی کے اندر کوئی نہ کوئی فن چھپا ہوتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اسے صحیح پلیٹ فارم اور وقت پر موقع نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہنر و فن کا مظاہرہ نہیں کرسکا لیکن ایسے شخص کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنے ہنر سے جلوہ بکھیرتا ہے گویا کے اس کے اندر پھر سے نئے جذبات ابھرجاتے ہیں اور اس کے اندر کی روح بیدار ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ صدر سب ڈویژن کے ' لوک شکایت ' آفیسر سمن کمار کی الوداعی تقریب میں دیکھنے کو ملا۔ الوداعی تقریب معمول کے مطابق منائی جا رہی تھی لیکن افسر کی جدائی کا درد ایک سپاہی کے اندر ضرور جاکر اجاگر ہوگیا ۔
اپنے ایک خوبصورت گانے کی پریزنٹیشن دے کر، وہ بھی بغیر کسی میوزک کے، نہ صرف افسر بلکہ دیگر لوگوں کو بھی حیران کردیا ۔ان کا نام گپتیشور پرساد ورما ہے جو لوک شکایت دفتر میں تعینات ہے، افسر کی جب وداعی تقریب ہوئی تو اس نے کرسی کو ڈھول سمجھ کر بجایا اور 'کبھی الوادع نہ کہنا' گانا گایا ، سوشل میڈیا پر کانسٹیبل گپتیشور کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے ، سوشل میڈیا پر کچھ یوزرز پچھلے دنوں جہان آباد کے ڈی ایم کی کرسی کو ڈھولک بنا کر گانا گانے کی ویڈیو کو ساتھ جوڑکر خوب تعریف کررہے ہیں ۔ Gaya Police Jawan Song Viral
دراصل اپنے افسر کے تبادلے سے افسردہ ہو کر کانسٹیبل نے ایک نہیں دو گانے گائے۔ کانسٹیبل گپتیشور نے اپنے سامنے بیٹھے افسر کے سامنے ' آدمی مسافر ہے، آتا ہے جاتا ہے گانا گایا ' الوداعی لمحات کے موقع پر موجود لوگ سپاہی کی کارکردگی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ تبادلہ کے بعد رخصت ہونے والے افسر سنیل کمار بھی چند لمحوں کے لیے جذباتی ہو گئے۔ کچھ دیر وہ کچھ بول نہیں سکے۔ اس موقع پر افسر کے ماتحتوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کی اچھی صحت اور درازی عمر کی دعا کی۔ افسر سنیل کمار نے اپنے ساتھیوں کی زبردست تعریف کی اور انہیں مستقبل میں بھی اسی لگن کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ Song Viral On Social Media
یہ بھی پڑھیں : YOUTH FALLS FROM TRAIN ٹرین سے گرکر نوجوان کی موت