ETV Bharat / state

Gaya Police Arrested Four Fraudsters گاڑی پاس کرانے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد گرفتار

ضلع کے ڈوبھی چیک پوسٹ پر گاڑی انٹری کے نام پر فرضی طریقے سے پیسہ وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے. ضلع پولیس نے اس معاملے میں دو ہوم گارڈ جوان اور ایک چیک پوسٹ آپریٹر اور ایک مافیا کو گرفتار کرلیا ہے. اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی نے کہا کہ ہر دن لاکھوں روپے کی وصولی کی جاتی تھی۔ Gaya Police Arrested Four Fraudsters

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 12:23 PM IST

گاڑی پاس کرانے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد گرفتار

گیا: بہار کے ضلع گیا اور جھارکھنڈ کی سرحد سے کچھ دوری پر واقع ڈوبھی چیک پوسٹ ہے جہاں پر بڑی گاڑیوں کے کاغذات، گاڑیوں پر متعین لوڈ سے زیادہ لوڈنگ، گاڑی چالان سمیت دو نمبر کے سامانوں اور گاڑی پرمٹ ' یعنی کہ دوسری ریاستوں میں چلنے کے لیے اجازت نامہ' کی چیکنگ ہوتی ہے۔ یہ چیک پوسٹ قومی شاہراہ دو پر واقع ہے۔ ہر دن ہزاروں بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں جن کی چیکنگ لازمی ہے تاہم فرضی طریقے سے گاڑی پاس کرانے کا یہاں پر ایک بڑا گروہ متحرک ہے جو یہاں تعینات سرکاری اہلکاروں سے مل کر ہر دن لاکھوں روپے وصولتے ہیں۔ اس سے سرکاری آمد کو بھی نقصان پہنچتا ہے کیونکہ یہ افراد گاڑی ڈرائیوروں سے پیسے لیکر گاڑی پاس کرادیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کا چالان، جرمانہ رسید' نہیں کٹ پاتی ہے۔

اس حوالے سے جب ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی کو اطلاع ملی تو انہوں نے شیرگھاٹی ڈی ایس پی کو جانچ کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایس پی کی کارروائی میں ہوم گاڑد کے دو جوان، ایک چیک پوسٹ آپریٹر اور ایک دلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریٹر کے پاس سے اس کے بیٹھنے کی جگہ کے نیچے سے 6500 روپے برآمد ہوئے جو رسید کے پیسے نہیں تھے جب کہ رسید کے ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Mob Violence بیلاگنج ہجومی تشدد معاملے کے پانچ ملزمان نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار سنجے کمار لائنر کے طور پر کام کرتا ہے جو گاڑیوں کے ڈرائیور سے بات کرتا تھا اور ان سے رقم لیتا تھا جو ڈرائیور پیسے نہیں دیتے تھے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا خود کو وہ سرکاری ملازم بتاکر ڈرائیوروں کو گمراہ بھی کرتا تھا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے آگے کارروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.