ETV Bharat / state

Gaya Police Reward گیا پولیس کا جنسی زیادتی معاملے میں ملوث نوجوانوں کی اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان

گیا میں ساتویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے گھر قرقی ضبطی ہوگی ایس ایس پی نے کہا ' مجرموں کا پتہ بتانے والوں کو نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا واردات کو انجام دینے والے ملزموں میں ایک زیدی خان کو گرفتار کرلیا گیا ہےGaya Police Reward

گیا پولیس کا جنسی زیادتی معاملے میں ملوث نوجوانوں کی اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 9:03 PM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا کے آمس تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کو انجام دینے والوں کے گھروں کی قرقی ضبطی ہوگی۔پولیس نے عدالت سے ملزموں کے خلاف وارنٹ گرفتاری لے لیاہے۔Gaya Police Announce For Reward Those Who Inform Regarding Rape Accused

ایس ایس پی ہرپریت کور نے مہیلا تھانہ کے انچارج کو عدالت سے قرقی ضبطی کی کاروائی کے لئے اجازت لینے کی ہدایت دی ہے ایس ایس پی نے بتایا کہ آئندہ سوموار تک قرقی ضبطی کی کاروائی عدالت سے مکمل ہوجائے گی ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے اہل خانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملزم لڑکوں کو کسی بھی صورت میں پولیس کے حوالے کریں اس پر ملزم کے اہل خانہ نے ایس پی کو بتایا کہ وہ فی الحال ان سے رابطے میں نہیں ہے تاہم پھر بھی اہل خانہ نے اپنی سطح سے کوشش کرنے کی بات کی ہے ۔

ایس ایس پی انعام دینے کا اعلان

اس معاملے کو ایس ایس پی ہرپریت کورنے سنجیدگی سے لیا ہے اور اب تک تین ملزمان میں سے صرف ایک کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو پھٹکار بھی لگائی ہے ایس ایس پی نےکہاکہ پولیس کی ٹیم مسلسل چھاپہ مارکر گرفتاری کو یقینی بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ ایک ملزم زیدی خان کو سیہولی گاوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم ابھی اہم دو ملزم فرار ہیں جنکی گرفتاری کی کوشش ہے۔ اس کے لئے عام لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ان دونوں بدمعاشوں کا پتہ دینے پر انہیں انعام دیا جائے گا پولیس پتہ بتانے والوں کی پہچان کو خفیہ رکھے گی اور وہ خود پتہ بتانے والوں کو فون کرکے اپنے دفتر میں بلاکر نقد انعام سے نوازیں گی

مزید پڑھیں:Gang Rape In Gaya گیا میں اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات سے سنسنی

واضح رہے کہ گیا کے آمس میں 30 نومبر کس ساتویں جماعت کی ایک لڑکی جو گھر سےدودھ لینے نکلی تھی اسے تین موٹر سائیکل سوار مجرموں نے اغوا کر لیا۔ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ بھی پیش آیا۔ واردات کے دوران مجرموں نے بچی کا ایک ہاتھ بھی توڑ دیا۔ Gaya Police Announce For Reward Those Who Inform Regarding Rape Accused

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.