ETV Bharat / state

Deputy Chief Minister Tejaswi Yadav: نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سے جماعت اسلامی کے اراکین نے ملاقات کی - جماعت اسلامی کے اراکین کی تیجسوی یادو سے ملاقات

بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سے جماعت اسلامی کے اراکین نے ملاقات کی۔ اس دوران جماعت اسلامی کے اراکین نے مسلمانوں سے متعلق مختلف مسائل سے نائب وزیراعلی کو آگاہ کیا اور انہیں حل کی گزارش کی۔ Members of Jamaat-E-Islami Meets Deputy Chief Minister Tejaswi Yadav

نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سے جماعت اسلامی کے اراکین نے ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 1:14 PM IST

گیا: جماعت اسلامی بہار کے امیر کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اراکین نے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو سے ملاقات کی اور متعدد مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔ سابق امیرجماعت اسلامی ضلع گیا پروفیسر بدیع الزماں نے نامہ نگاروں کو آج اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہار میں کئی برسوں سے جاری اقلیتی قرض منصوبہ ختم نہیں کیا جائے گا۔

اردو اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی برقرار رہے گی۔ جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے نائب وزیر اعلیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اس دوران نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وفدنے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران اقلیتوں کے لئے مخصوص قرض منصوبہ کو ختم کئے جانے کے اندیشوں کی جانب تیجسوی یادو کی توجہ مبذول کرائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاستی اقلیتی رہائشی اسکول منصوبہ کے نفاذ میں پیدا کی جارہی رکاوٹوں سے بھی نائب وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ بہار میں ایسی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ اقلیتی قرض منصوبہ کو روزگار اور تعلیم سے متعلق عام قرض منصوبہ میں ضم کردیا جائے گا۔

ساتھ ہی وقف کی املاک پر اقلیتی رہائشی اسکول کی تعمیر کے لئے وقف کی املاک کو ٹرانسفر کرنے کا بھی شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ وقف کی ملکیت ٹرانسفر نہیں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے بیگوسرائے میں اقلیتی رہائشی اسکول کی تعمیر کی تجویز کو منظوری نہیں ملی۔ اس سے قبل کشن گنج اور دربھنگہ سمیت چار اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکول کی تعمیر کو منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ وفد نے اردواسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کے متعلق پیدا کئے جارہے تنازعہ پر توجہ مبذول کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:Jamiat Ulema e Hind Meeting 'یہ ملک جتنا وزیر اعظم مودی اور موہن بھاگوت کا ہے اتنا ہی محمود مدنی کا بھی ہے'

جماعت اسلامی کی جانب سے بتایا گیا کہ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کی تمام باتوں کو غورسے سنا اور کہا کہ وہ جلد ہی تمام مسائل کی تفصیلات طلب کرکے ضروری کارروائی کریں گے۔ ملاقات کے دوران آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور عبدالباری صدیقی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مولانا رضوان احمد اصلاحی نے نائب وزیر اعلیٰ کو جماعت اسلامی ہند کا تعارف کرایا اور اس سال اپریل میں اپنے قیام کے 75 سال مکمل کرنے جارہی اس تنظیم کی مختصر خدمات سے واقف کرایا۔ وفد میں جماعت اسلامی ہند بہار کے سکریٹری شوکت علی، ضیاء القمر،سلطان احمد صدیقی اور محمد شہزاد بھی شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.