میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2018۔2019 میں فرسٹ ڈیویزن سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو اعزاز و انعامات سے نوازا گیا۔طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت اور ہنرمند بنانے پر زور دیا گیا۔
تقریب میں 2018 اور 2019 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں فرسٹ ڈیویزن سے کامیاب طلباء و طالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیاگیا، تقریب میں کمہار برادری کی ضلعی کمیٹی کے سبھی افراد موجود تھے۔
اس موقع پر کامیاب تمام طلباء کو میڈلز اور کتابوں سے نوازا گیا ۔
اس پروگرام میں موجود شمالی علاقہ کے چیئرمین شری للن پرجاپتی نے کمیٹی کے بنیادی مقاصد پر بات کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو مزید تعلیم وتربیت اور ہنرمند بنانے کے لیے آگے بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہمارے معاشرے کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے وابستہ تنظیمیں بھی تعلیم حاصل کریں گی۔
انہوں نے اس موقع پر ریاستی حکومت سے کمہار برادری کو پسماندہ طبقہ میں شامل کرنے کامطالبہ بھی کیا اور کہاکہ جب تک انہیں شامل نہیں کیا جائے گا ان کی برادری کی ترقی نہیں ہوگی۔