ETV Bharat / state

گیا:محکمہ ہیلتھ کی ٹیم ڈور ٹو ڈور اسکریننگ میں مصروف

ضلع گیا میں ڈور ٹو ڈور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اسکریننگ کررہی ہے۔ دوسری ریاستوں سے آنے والے تقریباً آٹھ ہزار افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ تو وہیں 'پلس پولیو' کی طرز پر گھر گھر پہنچ کر اسکریننگ کرنے کاہدف ہے۔

گیا:محکمہ ہیلتھ کی ٹیم ڈور ٹو ڈور اسکریننگ میں مصروف
گیا:محکمہ ہیلتھ کی ٹیم ڈور ٹو ڈور اسکریننگ میں مصروف
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 1:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کوروکنے کی غرض سے اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ ٹرینوں کی سروس بحال ہونے کے بعد دوسری ریاستوں سے گیا پہنچنے والے افراد کے گھر تک پہنچ کر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اسکریننگ کررہی ہے۔

گیا:محکمہ ہیلتھ کی ٹیم ڈور ٹو ڈور اسکریننگ میں مصروف

سول سرجن برجیش کمار کی نگرانی میں اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ سول سرجن برجیش کمار نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے میں آٹھ ہزار سے زائد افراد جو بیرونی ریاست سے آئے ہیں ان کی شناخت کرکے اسکریننگ و جانچ کی گئی ہے۔

اسکریننگ اور نگرانی کے کام میں 1600 اہلکار لگائے گئے ہیں، جو ڈیٹا یکجا کرکے اسکریننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے چین کو توڑ نے کی ہرممکن کوشش جاری ہے اور اس عمل کو 'پلس پولیو کی طرز پر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں 31 مارچ کو کورونا کاپہلا مثبت کیس سامنے آیاتھا، تب سے اب تک 160 مثبت کیسز آچکے ہیں، اب تک57 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر روانہ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.