ETV Bharat / state

سب سے گندے شہر میں گیا سرفہرست - بہار نیوز

مرکزی حکومت کے صاف ستھرے شہر کے لیے کیے گئے سروے میں شہر گیا سب سے گندے شہر میں پہلے مقام پر ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن نے اس کا ذمہ دار متعلقہ محکمے کے افسران وعملہ کو ٹھہرایا ہے۔

gaya first rank dirtiest city in india
گندے شہر میں گیا کو ملا پہلا مقام
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:54 PM IST

ریاست بہار کا شہر گیا ملک کے دس سب سے گندے شہر میں اول مقام پر ہے، سوچھ سروے 2020 میں گیا کے حصے میں یہ بدنامی آئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل مرکزی حکومت نے صاف ستھرے شہرکے سروے کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔ اس میں ملک کے سب سے گندے شہر میں گیا کو سب سے کم نمبر 737.74 نمبر حاصل ہوا ہے، جو شہر کے نمائندوں کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

سوچھ بھارت کے تحت الگ الگ کاموں کے لئے نمبر طے تھے۔ اس میں کچرا کلیکشن، ٹرانسپورٹیشن، کچرا ڈسپوزل، سینیٹائزیشن، ملازمین کی تربیت وغیرہ شامل تھیں۔

گیا صفائی معاملے میں پیچھے رہنے پر میونسپل کارپوریشن میں اس پر گرما گرم بحث بھی جاری ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر سمیت وارڈ کونسلرز اس کے ذمہ دار میونسپل کے حکام کو گردان رہے ہیں۔

ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے صاف لفظوں میں اس کے لیے ذمہ دار نگر کمشنر ساون کمار کو ٹھہرایا ہے۔ صفائی انچارج سمیت کارپوریشن کے کئی سینیئر افسران کو نگر کمشنر نے نوٹس جاری کرکے جواب بھی مانگا ہے۔

letter
لیٹر

ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ، 'کام کے باوجود سوچھ بھارت مشن کے سروے میں پچھڑ جانا افسوسناک ہے۔ کورونا وبا کے دوران مسلسل سینیٹائزیشن کے ساتھ وارڈوں میں صفائی اور بیداری مہم چلائی گئی۔ تاہم افسران اور عملہ کی بے توجہی کی وجہ سے گیا شہر رینکنگ میں پچھڑ گیا۔ جن افسران کے ذمے یہ کام تھے، ان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے حالانکہ انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھاگلپور: گیسٹ ٹیچرز کا ایک روزہ دھرنا

میئر گنیش پاسوان نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں بہتر کام ہوا تھا، لیکن رینکنگ میں گراوٹ سے مایوس ہیں، تاہم اس سے سبق لیتے ہوئے مزید بہتر کام کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.