گیا: بہار کے حجاج کرام کا آج تیسرا قافلہ گیا ہوائی اڈہ پر پہنچا۔تیسرے قافلہ کے استقبال کے لیے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبد الحق،گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم ، ائیر پورٹ ڈائریکٹر بنکجت ساہا ، سی آئی ایس ایف کے افسر کے علاوہ نوڈل آفیسر جیتندر کمار اور رضکار موتی کریمی ،ڈاکٹر ٹی ایچ خان ، اسد پرویز ،عزیر احمد خان ،شاہد خان ،ایئرپورٹ نوڈل افسر سید تنویر اشرف ، اقلیتی فلاح افسر غلام سرور وغیرہ موجود تھے۔
ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے حاجیوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کے مقدس سفر کے تعلق سے معلومات حاصل کی۔حاجیوں نے ایئرپورٹ پر ڈی ایم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گیا ہوائی اڈے پر کے گئے انتظامات اور سہولتوں کی سراہنا کی اور کہا کہ وہ مقدس مقامات پر ملک ریاست اور ضلع کی خوشحالی خیر سگالی اور امن و امان کی دعائیں مانگی ہیں خاص کر ضلع انتظامیہ نے جس طرح سے ایام پرواز اور واپسی کے دوران ان کے لیے کام کیا ہے۔ وہ قابل ذکر ہے، سفر بہتر ڈھنگ سے انجام پایا ، اللہ کی راہ میں نکلے تھے۔ اس لئے پریشانیوں کا ذکر نہیں کرسکتے۔
ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم نے حاجیوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ معاشرے میں اچھائی اور امن و امان کے آپ علمبردار ہوں ، بڑے مقدس سفر سے واپس آئے ہیں اس کے لئے بہار حکومت کی طرف سے بھی آپ مبارک باد قبول فرمائیں۔
اس موقعے پر ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے ایئر پورٹ ڈائریکٹر اور نوڈل آفیسر سے انتظامات کے حوالے سے بھی جانکاری لی اور جائزہ کے دوران اُنہوں نے کہا کہ لازمی طور پر پنڈال اور اُس کے ارد گرد کی صفائی ہو برسات کا خیال رکھتے ہوئے پانی کے جماو کی صورت میں اسکی نکاسی کا مکمل انتظام رکھیں۔ بیت الخلاء وغیرہ کی بھی صفائ پوری طرح سے ہو۔
ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے حاجیوں کے استقبال کے ساتھ انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ مقدس سفر سے واپس آئے ہیں اپنے بہار اور ضلع کی خوشحالی و ترقی خیرسگالی کے لیے دعا فرمائیں اللہ ان کی دعا کو قبول فرمائے گا ، انہوں نے اس دوران بتایا کہ آج تیسرے دن 144حاجی اپنے وطن لوٹے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی گیا ایئرپورٹ پر ضلع انتظامیہ سے بہتر انتظامات کے لیے مسلسل رابطے میں ہے اور یہاں کی انتظامیہ کے افسران بھی حاجیوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہو اس کا پورا خیال رکھ رہے ہیں بہار حکومت خاص کر وزیر اعلی نتیش کمار نے یہ کہا تھا کہ بہار کے حاجیوں کو پٹنہ اور گیا میں کسی طرح کی تکلیف نہیں ہو اس کا خیال ہر حال میں رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gazanfar Qasmi حاجیوں نے کہا ملک میں بدامنی کا خاتمہ اور امن کا بول بالا ہو
وہیں تیسرے دن بھی رضاکاروں کی ایک بڑی جماعت حاجیوں کی خدمت میں مصروف تھی بالخصوص عبدالمحصی کریمی ،عبدالمالک کریمی، سونا خان، شکیل احمد ،عبدالحلیم خان ،داؤد پرویز ،صغیر احمد، حاجی عمر الفضل ،ڈاکٹر تنویر عثمانی،پروفیسر غلام صمدانی وغیرہ حاجیوں کی خدمت کرتے نظر آئے۔