گیا: بہار پبلک سروس کمیشن 'بی پی ایس سی'کے ذریعہ 24 تا 26 اگست 10 مراکز پر اساتذہ تقرری کا امتحان منعقد ہوگا ۔بہار پبلک سروس کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق ضلع انتظامیہ نے پرائمری ، سیکنڈری اور ہائی اسکول ٹیچروں کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ دو شفٹوں میں امتحان ہوگا ، ضلع میں بنائے گئے سبھی مراکز پر تیاری پختہ ہوگی تاکہ نقل سے پاک امتحان ہو ، پہلی شفٹ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دو پہر 3:30 سے شام 5:30 بجے تک ہوگی ، ایک گھنٹہ قبل امتحان مرکز میں داخل ہونا ہوگا۔
ڈی ایم نے بتایاکہ مجسٹریٹ، پولیس افسران، زونل اور سپر زونل مجسٹریٹ، فلائنگ اسکواڈ اور سنیئر مجسٹریٹ اور سینٹر سپرٹنڈنٹ کے علاوہ سبھی مراکز پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی جارہی ہے ۔ساتھ ہی بی پی ایس سی نے اپنے سرکاری ویب سائٹ پر امیدواروں کے امتحان کے مرکز کو بھی الاٹ کردیا ہے جس سے امیدوار اپنے امتحان مرکز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Champaran Violence Case بہار میں فسادات کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ
بی پی ایس سی نے واضح ہدایت دی ہے کہ تمام امیدوار ہر شفٹ کے لیے امتحان مرکز میں اپنے ساتھ ایڈمٹ کارڈ کی ایک اضافی کاپی اپنے ساتھ لے جائیں ۔امتحان کے دوران اپنے نگراں کے سامنے اس پر دستخط کرکے اسے سونپ دیں گے ۔بی پی ایس سی نے یہ بھی کہا ہے کہ امتحان مرکز میں داخلے کی اجازت امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹے پہلے تک دی جائے گی۔