ETV Bharat / state

ضلع مجسٹریٹ نے کورونامتاثرہ علاقے کا جائزہ لیا

کورونا وائرس ملک میں روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے اسی ضمن میں گیا میں بھی ایک خاتون کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے علاقے کا جائزہ لیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے کورونامتاثرہ علاقے کا جائزہ لیا
ضلع مجسٹریٹ نے کورونامتاثرہ علاقے کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 8:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی دورپورٹ مثبت آچکی ہیں، رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے، تاہم دونوں مریضوں کے گھروں سمیت ان کے محلے سے تین کلومیٹرکے دائرے کو سیل کردیاگیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کورونامتاثرہ علاقے کا جائزہ لیا
ضلع مجسٹریٹ نے کورونامتاثرہ علاقے کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ پورے محلے کو سینیٹائز کیاگیا ہے، اور سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے، دونوں مریضوں کے رشتہ داروں اور ان سے ملنے والوں کو آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے، اور ان کے سمپل کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی محلے کے افراد کی بھی جانچ کرانے کی کاروائی جاری ہے۔

گیا کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو مشرا نے مشترکہ طور پر گیا ریلوے سٹیشن کے قریب گردوارہ روڈ کا دورہ کیا جہاں کورونا کی مثبت مریضہ ملی تھیں۔

خیال رہے کہ اس محلے میں 300 کے قریب مکانات ہیں، اس علاقے میں تقریباً پانچ گلی ہیں۔

کوڈ 19 کے مثبت مریض اور اس کے کنبے کے نو افراد کا علاج اے این ایم سی ایچ میں کرایا جارہا ہے۔

کورونا مثبت مریض کے اس علاقے کو تین کلومیٹر کو سیل کیاگیا ہے، گیا میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ذریعہ پورے علاقے اور وہاں کے ہر گھر میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیاجارہا ہے۔

گیا میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تقریباً چھ ٹینکر و چھوٹی گاڑیاں اور کارپوریشن کے مناسب اہلکار پی پی ای پروٹیکشن لباس میں ملبوس ہوکر تمام مکانات کی صفائی ستھرائی کے کام کررہے ہیں۔

بلیچنگ پاؤڈر کا تمام مکانات، نالیوں اور کھلی جگہوں کے قریب چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، تاہم آس پاس کی تمام سڑکوں کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ تمام مکانات کے دروازوں اور کھڑکیوں کی صفائی ستھرائی بہتر ڈھنگ سے کی جائے، جبکہ چار میڈیکل ٹیمز اس علاقے میں کیمپ کررہی ہیں، جو اس علاقے کی تمام گلیوں میں موجود تمام مکانات میں سے ایک ایک شخص کی جانچ کررہی ہیں، تاہم تمام لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینیئرز کو علاقے کی تمام گلیوں میں بیریکیڈنگ کرنے کی ہدایت دی اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو مشرا نے تھانہ کوتوالی کو ہدایت کی کہ وہ ہر بیریکیڈنگ سائٹ پر کانسٹیبل کو تعینات کریں۔

اس موقع پر گیا میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ساون کمار، گیا کے سول سرجن مسٹر بی کے سنگھ، سب ڈویژنل آفیسر صدر ستیندر پرساد، ڈبلیو ایچ او ایس ایم او ڈاکٹر دیوشیش، میونسپل بلاک کے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اور ڈی پی ایم گیانلیش کمار موجود تھے۔

اس سے قبل کورونا کے تئیس سالہ مریض کے گھر اور محلے کو سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیا میں کورونا وائرس کے دومثبت معاملے سامنے آئے ہیں جس میں گیا کے پہاڑ پور ملیٹری کیمپ کارہنے والا تئیس سال کا نوجوان ہے جو پٹنہ میں ایک سپتال میں ملازم تھا، جبکہ دوسرا مثبت معاملہ چالیس برس کی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے جو کچھ دن پہلے ہی دبئی سے گیا کوتوالی تھانہ حددو میں واقع گرودوارہ روڈ میں واقع اپنے گھر آئی تھی۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ خاتون اور اس کے شوہر دونوں دبئی سے ایک ساتھ واپس آئے ہیں، دونوں کی جانچ ہوئی تھی تاہم شوہر کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح میڈیکل کالج میں داخل مریضوں کی کل تعداد اب تک 78 ہوگئی ہے، جس میں دو مثبت معاملے ہیں، جبکہ اب تک 60 افراد کی تحقیقاتی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان میں سے 56 کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.