ETV Bharat / state

Panchayat Election 2021: پنچایت انتخابات میں نکسلیوں کا خطرہ، ایئر فورس کی تعیناتی - gaya letest news

گیا میں پنچایت انتخابات (Panchayat Election 2021) کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کے پیش نظر نکسلیوں سے تحفظ کے لیے امام گنج اور ڈومریا بلاکس کے متعدد بوتھ پر بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

گیا: نکسلیوں سے تحفظ کے لیے ایئر فورس کی تعیناتی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 5:36 PM IST

بہار میں ضلع گیا کے کئی علاقے میں آج پنچایت انتخابات (Panchayat Election 2021) کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران گیا کے متعدد نکسل متاثرہ علاقے میں جدید ٹیکنالوجی و اسلحہ سے لیس بی ایس ایف و سی آر پی ایف کے جوانوں کو ووٹرز اور پولنگ اسٹاف کی نگہبانی کے لیے پولنگ بوتھ پر تعینات کیا گیا ہے۔

گیا کے دو بلاکس امام گنج اور ڈومریا جو انتہائی حساس اور نکسل متاثرہ علاقہ ہے، وہاں آج صبح سے بی ایس ایف جوانوں کی نگہبانی میں پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے تاہم یہ علاقہ نکسلیوں کا گڑھ ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ڈومریا سے متصل جھارکھنڈ اور بہار کی سرحد پر واقع ایک گاؤں میں نکسلیوں نے سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی تو وہیں ڈومریا کے ایک گاؤں میں نکسلیوں نے ایک آٹو رکشہ کو نذر آتش کر دیا۔

Panchayat Election 2021

اس واقعے کے بعد آج صبح ہی ووٹنگ (Panchayat Election 2021) سے قبل سی آر پی ایف اور ایس ایس بی اور ضلع پولیس کے ساتھ بی ایس ایف کا ہیلی کاپٹر نے مورچہ سنبھال لیا، سی آر پی ایف اور ضلع پولیس زمین پر نگرانی اور نکسلیوں سے لوہا لینے کے لیے گشت کررہی ہے، وہیں آسمان سے نکسلیوں پر نگرانی کرنے کے لیے بی ایس ایف کا ہیلی کاپٹر مسلسل چکر لگا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Panchayat Election: گیا میں پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں ووٹنگ جاری

اس ضمن میں سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ اودھیش نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کسی بھی ناگہانی واقعات کو فوری طور پر نمٹنے کی تیاری کی گئی ہے، چونکہ یہ علاقہ نکسل اور جنگلوں و پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے تو سڑک کے ذریعے فوری طور پر کاروائی ممکن نہیں ہے اس لیے ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر سبھی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ابھی تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ ڈومریا اور امام گنج بلاک کے علاقوں میں سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کی 19 کمپنیاں لگی ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی ضلع پولیس کے کئی اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.