ETV Bharat / state

Organization of Cultural Program سی آرپی ایف کیمپ میں بہادری ہفتے کے تحت ثقافتی پروگرام کا انعقاد - Gaya News

گیا ہیڈکوارٹر میں آج سی آرپی ایف 159بٹالین کی طرف سے ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں سنہ 1965 میں پاکستان اور سی آرپی ایف کے درمیان ہوئی جنگ کو یاد کیا گیا اور سی آرپی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ کمانڈنٹ کمار مینک نے کہاکہ ہم بہادری ہفتہ منارہے ہیں کیونکہ سی آرپی ایف نے 1965میں پاکستانی فوج کو شکست دے کر اپنے ملک کی نگہبانی کی تھی۔

ثقافتی پروگرام کا انعقاد
ثقافتی پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 9:22 AM IST

ثقافتی پروگرام کا انعقاد

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع سی آرپی ایف 159بٹالین کے ہیڈکوارٹر میں ثقافتی پروگرام ہوا ، اس پروگرام کو یوم بہادری کے موقع پر منایا گیا۔ سی آرپی ایف کے جوانوں سمیت ملک کی کئی ریاستوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر چھوٹے بچوں کی بھی پیش کش ہوئی ، اس سے قبل سی آرپی ایف 159بٹالین کے کمانڈنٹ کمار مینک اور دوسرے افسران نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔

واضح ہوکہ گزشتہ ماہ ہی چھتیس گڑھ میں سی آرپی ایف کے منعقدہ پروگرام میں وزیرداخلہ امیت شاہ کے ہاتھوں سی آرپی ایف 159بٹالین گیا یونٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ، کمپنی کو ضلع میں نکسلیوں کے خلاف نمایاں آپریشن اور کاروائی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اس موقع پر کمار مینک نے کہاکہ سی آرپی ایف 159بٹالین نے اپنے قیام سے ہی اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے 1965میں پاکستان کو شکست دی اور اسکے بعد جب سے سی آرپی ایف کو ملک کے اندرونی حصے کی حفاظت کے لیے لگایا گیا تب سے سی آرپی ایف اپنی محنت سے یہاں کے باشندوں کو محفوظ رکھنے کے لیے دن رات محنت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:آرمی کیمپ میں رکشابندھن کا جشن

ضلع گیا میں سنہ 2008سے تعینات ہے یہاں ضلع میں نکسل متاثرہ علاقوں میں جہاں آج سے کچھ برسوں قبل تک عام لوگ بھی جانے سے ڈرتے تھے وہاں پر سی آرپی ایف نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکسلیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایسی کاروائی کی کہ آج رات ہو یادن کسی وقت بھی عام لوگ بھی جاسکتے ہیں۔ خاص طور پر ضلع کے سب سے زیادہ نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج ڈومریا بانکے بازار شیرگھاٹی بارہ چٹی کے علاقوں سے نکسلیوں کاخوف ختم ہوا ہے ، اس دوران ہم نے اپنے جانباز ساتھیوں کوبھی کھویا لیکن پھر بھی ہم لگے رہے ہمارا مقصد ضلع کو نکسل سے پاک ضلع بنانا ہے اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

کمانڈنٹ نے کہاکہ آج ہم اپنے جوانوں اور انکے رشتے داروں کے ساتھ خوشی کے کچھ لمحے گزار رہے ہیں اس طرح کے پروگرام سے ہمارے جوان ذہنی دباو سے باہر نکلیں گے اور وہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینے میں لگے ہونگے جس طرح سے پہلے سے وہ کرتے آرہے ہیں گیا ضلع میں نکسل کا خاتمہ ہی انکا واحد مقصد ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.