ETV Bharat / state

Municipal Elections in Gaya بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ایک گھنٹہ کی تاخیرسے شروع ہوئی - گیا میونسیپل انتخابات

بہار کے ضلع گیا میں ہوئے میونسپل انتخابات کے تحت ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی آج ہورہی ہے ،تاہم ریاست میں شدید سردی کے سبب ووٹوں کی گنتی کے لئے بنائے گئے مراکز پر امیدوار اور ان کے حامی ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے جس کے سبب ووٹوں کی گنتی شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔Counting of votes for municipal elections delayed due to cold weather

ووٹوں کی گنتی
ووٹوں کی گنتی
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:56 AM IST

گیا: میونسپل کارپوریشن کے تحت ووٹوں کی گنتی تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، یہاں ووٹوں کی گنتی کے لیے 85 ٹیبل میونسپل کارپوریشن کے لئے بنائے گئے ہیں، تاخیر کی وجہ شدید سردی بتائی جارہی ہے کیونکہ وقت پر امیدواراور ان کے ایجنٹ نہیں پہنچے تھے۔

ووٹوں کی گنتی

ضلع گیا کے تین لوکل باڈیز میونسپل کارپوریشن گیا فتح پور نگر پنچایت اور ڈوبھی نگر پنچایت حلقوں میں ووٹوں کی گنتی ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہورہی ہے، ووٹوں کی گنتی کے لئے گیا کالج کو ووٹنگ مرکز بنایا گیا ہے۔اس بار ووٹوں کی گنتی نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے، اسٹرانگ روم کی ڈیجیٹل لاکنگ کی گئی ہے، تاکہ کسی قسم کی گڑبڑ نہ ہو۔Counting of votes for municipal elections delayed due to cold weather

ڈی ایم نے بتایا کہ اس بار ووٹوں کی گنتی 11 راؤنڈز میں مکمل ہو گی، میئر اور ڈپٹی میئر اور وارڈ کونسلر کے ووٹوں کی گنتی کے لیے الگ الگ ہال بنائے گئے ہیں حالانکہ ووٹوں کی گنتی وقت پر شروع نہیں ہونے کی وجہ کڑاکے کی سردی ہے کیونکہ وقت پر امیدوار اور ان کے ایجنٹ نہیں پہنچے تھے۔ صبح سات بجے سے کاونٹنگ ہال میں پہنچنا تھا تاہم وہ آٹھ بجے کے قریب ہال میں داخل ہوئے ہیں جسکی وجہ سے وقت پر کاروائی شروع نہیں ہوسکی۔

واضح ہوکہ گیا میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں میئر عہدے کے لیے 29 امیدوار انتخابی میدان میں تھے، جب کہ ڈپٹی میئر کے لیے 11 امیدوار تھے ، اسی طرح 301 وارڈ کونسلر کے امیدوار بھی کھڑے ہیں، جنکا ای وی ایم میں قید قسمت کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ گیا سٹی میں 348332 ووٹرز نے صرف 49% (فیصد) ووٹ ڈالے تھے ۔ گیا کالج کے کاؤنٹنگ ہال میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہونی تھی تاہم نوبجے کے بعد اسکا کام شروع ہوا ۔

مزید پڑھیں:Gaya Municipal Elections مختلف وارڈز میں مسلم امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.