ETV Bharat / state

گیا: قرنطینہ مرکز میں مرنے والے بچے کے اہل خانہ کو معاوضہ - قرنطینہ میں سانپ

قرنطینہ میں سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بچے کے والدین کو معاوضے کی رقم دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ سینٹر کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تو وہیں بی ڈی او اور سی ای او سے وضاحتی بیان طلب کیا گیا ہے۔'

گیا: قرنطینہ مرکز میں مرنے والے بچے کے اہل خانہ کو معاوضہ

author img

By

Published : May 22, 2020, 9:07 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے موہن پور بلاک کے کنچن پور ہائی اسکول قرنطینہ مرکز میں سانپ کے کاٹنے سے ایک پانچ سالہ بچے کی موت ہوگئی تھی۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ 18مئی کو ممبئی سے گیا آیا تھا۔

واقعہ کے بعد ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے بچے کے والدین کو چار لاکھ روپئے معاوضے کے طورپر دینے کی ہدایت دی ہے۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے والدین کے غم میں برابر کا شریک بتایا اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت ان کی طرف سے دی گئی ہے۔ والدین کا جوالزام ہے اس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کی صبح قرنطینہ مرکز پر سوئے ہوئے پانچ سالہ بچے کو سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔

واقعہ کے بعد قرنطینہ مرکز میں رہنے والوں نے قرنطینہ میں بدنظمی اور خراب نظام کو ذمے دار بتایا ہے۔

وہیں ڈی ایم نے سینٹر انچارج کو معطل کردیا ہے اور ساتھ ہی بی ڈی او و سی ای او سے وضاحت طلب کی ہے۔ ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔

اس معاملے میں مرکزکے انچارج بلبیر پرساد کو قصوروار مانتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے۔ بلبیر پرساد موہن پور بلاک میں پنچایت سکریٹری ہیں اور وہ کنچن پور اور بنہی قرنطینہ مرکز کے انچارج تھے۔

واقعے کی رات مرکز میں نہ ٹھہرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ انتظامیہ غفلت سے متعلق بی ڈی او اور سی او سے وضاحت طلب کرتے ہوئے اس پورے معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری ڈی ڈی سی کشوری چودھری کو دی گئی ہے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ ممبئی سے آئے راجو چودھری کے بیٹے کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.