ملک تیزی کے ساتھ پارلیمانی انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے لیے گیا کے طلباوطالبات بھی انتخابات میں شراکت داری کے لئے تیار ہیں۔
ان طالبان علم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
طلبہ وطالبات کی مانیں تو وہ انتخابات میں ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ایسے امیدواروں کے لئے ووٹ کریں گے جو تعلیم و روزگار اور ترقی کی بات کرے۔