ETV Bharat / state

Seminar on Poet Faiz فیض کی شاعری کی معنویت پر سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا

گیا میں فیض کی شاعری کی معنویت آج کے تناظر میں ' کے عنوان پر قومی سطح کا سیمینار ہوگا،جن سنسکرتی منچ کے زیراہتمام سیمینار کی تقریب منعقد کی جائیگی۔

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 7:35 PM IST

Updated : Feb 10, 2023, 9:00 PM IST

سیمینار
سیمینار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آئندہ 14فروری کومعروف ومقبول شاعر فیض احمد فیض کی شاعری پر بہار کے معروف اسکالرز پروفیسرز اور شاعر حضرات اپنے خیالات کااظہار کرنے کے لئے جمع ہونگے۔ جن سنسکرتی منچ کی جانب سے اس سمینار کا اہتمام کیا جائیگا، جس میں اسکالرز " فیض کی شاعری کی معنویت آج کے تناظر میں " کے عنوان پر اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے۔ جن سنسکرتی منچ کے صدر ڈاکٹر احمد صغیر احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ برصغیر کی ایک مایہ ناز شخصیت کے تعلق سے چودہ فروری کوقومی سطح کا سیمینار ہوگا جس کی صدارت پروفیسر منظر حسین سابق صدر شعبہ اردو رانچی یونیورسٹی، جبکہ بدنام نظر، پروفیسر عین تابش شعبہ انگریزی مرزاغالب کال ، ڈاکٹر احمد کفیل سینٹرل یونیورسٹی ساوتھ بہار پنچانپور اور ڈاکٹر احمد صغیر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ابوحذیفہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ اس موقع پر مشاعرہ وکوی سمیلن ہوگا جس میں فیض احمد فیض کی نظموں کی پیش کش ہریندر گیری، میم نازش،حافظ عبدالباری ،آصف ظہیر ،فیضان الرحمن، تبسم فرحانہ ، ڈاکٹر نزہت پروین،معراج غنیب، ڈاکٹر اشتیاق احمد اور اشرفی زاہد کریں گے۔ واضح رہے کہ جن سنسکرتی منچ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پروگرام شہر کے نگمتیہ روڈ پر واقع الحمد اسکول کے احاطے میں ہوگا۔ سیمینار کی تیاریوں کو لےکر ڈاکٹر ابوحذیفہ کی قیادت میں مرزاغالب کالج کے شعبہ اردو میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فیض احمد فیض کی شاعری کا انگلش ورژن

Last Updated : Feb 10, 2023, 9:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.