ETV Bharat / state

گیا: میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں آتشزدگی - urdu news

گیا میونسپل کارپوریشن کی دفتر میں اچانک آگ لگنے سے کئی قیمتی سامانوں کے ساتھ ضروری کاغذات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

گیا: میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں آتشزدگی

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 1:51 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں آج اچانک آگ لگ گئی، جس میں کئی قیمتی سامانوں کے ساتھ ضروری کاغذات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

اس دوران میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے دفتر سے ضروری سامان اور کاغذات نکالنے کی کوشش کی تاہم آگ کی رفتار اتنی تیز تھی کہ دفتر سے کاغذات تک نہیں نکالے جاسکے۔

گیا: میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں آتشزدگی
گیا: میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں آتشزدگی

موقع پر موجود لوگوں نے آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔ جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے تاہم اس کی جانچ کی ہدایت، نگر آیوکت ساون کمار نے دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.