ETV Bharat / state

گیا: عید الاضحی سے قبل جمعہ کی اجتماعی نماز ادا نہیں کی گئی

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 4:15 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید الاضحی سے قبل جمعہ کی نماز ادا کی گئی ،لاک ڈاون کے سبب شہر کی مسجدوں میں چند افراد نے ہی نماز جمعہ ادا کی ۔

گیا:  عید الاضحی سے قبل جمعہ کی اجتماعی  نماز ادا نہیں کی گئی
گیا: عید الاضحی سے قبل جمعہ کی اجتماعی نماز ادا نہیں کی گئی

شہر گیا کی مسجدوں کے صدر دروازے تو بند رہے ، لاک ڈاون کے سبب پانچ چھ افراد نے ہی جماعت کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی۔ وہیں دیہی علاقوں کی کچھ مسجدوں میں شہر کے بنسبت کچھ زیادہ افراد نے نماز اداکی ۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریاست بہار میں لاک ڈاون ہے ، لاک ڈاون کا دوسرا مرحملہ 16 اگست تک بڑھا دیاگیاہے ، اس دوران سبھی مذہبی مقامات کو بند رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ علمائے کرام مسلسل سوشل میڈیا کے توسط سے عید الاضحی کی نماز احتیاط کے ساتھ اور بھیڑ لگا کر ادا نہیں کرنے کی کی اپیل کررہے ہیں ۔ساتھ ہی علمائے کرام نے لوگوں سے احتیاط کے ساتھ کاموں کوانجام دینے کے ساتھ ذالحجہ کی اہمیت اور اسکی فضیلت پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں ۔

مولانا مفتی مظفر حسین رضوی نےکہاکہ ماہ ذالحجہ کا ابتدائی عشرہ اسلام میں خاص اہمیت کاحامل ہے ۔حج کا اہم رکن وقوف عرفہ اسی عشرہ میں اداکیاجاتاہے ۔جواللہ تعالی کے خاص فضل وکرم کوحاصل کرنے کادن ہے ۔غرض یہ کہ رمضان المبارک کے بعد ان ایام میں کامیابی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ حالات وماحول کو دیکھتے ہوئے لوگ احتیاط ضرور برتیں اور خاص طور سے وہ نوجوان جو آج سوشل میڈیا پر لمحے لمحے کااپڈیٹ کرنے کے چکر میں وہ چیز بھی اب ڈیٹ کردیتے ہیں جو غیر مناسب ہے، اس سے پرہیز کریں اور خاص طورسے قربانی کی تصویر ہر گز نہ ڈالیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ زیادہ سے زیادہ عبادت کریں ۔اللہ کاذکر کریں۔

انہوں نے بتایاکہ احادیث مبارکہ میں ان ایام میں عبادت کرنے کے خصوصی فضائل وارد ہوئے ہیں ۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک عشرہ ذالحجہ سے زیادہ عظمت والا دوسرے کوئی دن نہیں ہیں ۔ان تمام دنوں میں تسبیح وتہلیل اور تکبیر تشریق پڑھنے کاخاص اہتمام ہرشخص کو کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.