ETV Bharat / state

Darbhanga CM College دربھنگہ اقلیتی سی ٹی ای ٹی کوچنگ سینٹر میں مفت پریکٹس سیٹ تقسیم

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 11:54 AM IST

دربھنگہ ضلع میں واقع سی ایم کالج میں چلائے جانے والے مفت اقلیتی سی ٹی ای ٹی کوچنگ سینٹر میں طلبا و طالبات کے درمیان مفت پریکٹس سیٹ تقسیم کیا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ضلع کے طلبا و طالبات کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

دربھنگہ اقلیتی سی ٹی ای ٹی کوچنگ سینٹر میں مفت پریکٹس سیٹ تقسیم

دربھنگہ: ریاست بہار میں درھنگہ ضلع میں واقع للت نارئن متھیلا یونیورسٹی کے سی ایم کالج میں اقلیتی سی ٹی ای ٹی مفت کوچنگ سینٹر کی جانب سے طلبا و طالبات کے درمیان مفت پریکٹس سیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اقلیتی سی ٹی ای ٹی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مشتاق احمد نے کہاکہ سے بہار میں معیاری تعلیم کا ماحول پیدا ہوگا۔ریاست کے مختلف اضلاع میں اس لئے خاص ماحول تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش و خروش ہایا جا رہا ہے۔

پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ اپنی خامیوں کا احساس کرتے ہوئے انہیں بروقت دور کرنا مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی سب سے بڑی کنجی ہے۔ اس کوچنگ کے طلباء کو وقتاً فوقتاً مفت کورس مواد کے ساتھ ساتھ پریکٹس سیٹ ، پریکٹس کی کتابیں وغیرہ بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سنٹر کی طرف سے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس میں جن طلبا میں جی کے، ریاضی، سائنس، سوشل سائنس، انگریزی، ہندی یا اردو وغیرہ میں خامیاں ہیں، ان کی نشاندہی کی جاتی ہے اور قابل اساتذہ کے ذریعہ ان کوتاہیوں کو بروقت دور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برسوں سے اس سنٹر کے 100% طلباء CTET کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Man Died In Police Custody پولیس حراست میں مسلم شخص کی موت

دربھنگہ کے سی ایم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اشوک کمار پوددار نے کہا کہ یہ کالج فیملی کے لیے خوشی کی بات ہے کہ نہ صرف سی ایم کالج کے طلبہ بلکہ پورے متھیلانچل کے طلبہ بھی یہاں کی جانے والی کوچنگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بہار حکومت کے اقلیتی محکمہ اور کوچنگ کے لئے نوڈل ایجنسی مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر مقامی ملت کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد، شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی، ڈاکٹر ارتضیٰ احمد، ڈاکٹر خادم انور، بشیر احمد، ایم او رضا اللہ اور وپن کمار سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.