ریاست بہار کے سابق وزیراعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے آج گیا میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم اور وزیرداخلہ پرشدید نکتہ چینی کی ہے ۔
جیتن رام مانجھی نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور حکمراں جماعت جمہوریت اور آئین کو ختم کرتے ہوئے مظاہرین کو ملک سے غداری اور انہیں شرپسند بتانے کی روایت شروع کر دی ہے ۔
جیتن رام مانجھی نے کہا کہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت گاؤں تک پہنچ چکا ہے، لیکن حکومت اسے نظرانداز کررہی ہے،جبکہ جمہوری نظام میں حکومتی غلطیوں کوسدھاراجاتا ہے۔
انہوں نے ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ سے چودہ فیصد غریب اور اقلیتوں کی آبادی ایسی ہے، جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہیں، یہاں تک کے ان کے نام ووٹرلسٹ میں بھی درج نہیں ہیں ۔
وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے ذریعے سی اے اے کو لے کر ہر روزغلط بیانی کی جارہی ہے، کہ اس قانون سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی بلکہ ملے گی ۔
![چودہ فیصد مسلمانوں کا ووٹر لسٹ میں نام نہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-02-former-cm-opposes-caa-vis-01a-bhurc10003_07022020155032_0702f_1581070832_934.jpg)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیرمسلموں کوتو سی اے اے کے ذریعے شہریت دی جائے گی تاہم مسلمانوں کو نہیں ملے گی ، اس سے حکومت کی منشاء صاف ظاہر ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کیا کرناچاہتی ہے ۔
جیتن رام مانجھی نے سی اے اے واین آرسی اور این پی آر قانون کوملک مخالف قرارتے ہوئے کہا کہ ان کی مخالفت اس قانون کے خلاف اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس قانون کوموجودہ حکومت واپس نہیں لیتی