ETV Bharat / state

کیمور: جے سی بی چوری کرنے آئے چور گرفتار

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 8:22 AM IST

ضلع کیمور میں جے سی بی چوری کرنے پہنچے دو چوروں کو گاؤں والوں نے دھر دبوچا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

کیمور: جے سی بی چوری کرنے آئے چور گرفتار
کیمور: جے سی بی چوری کرنے آئے چور گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا میں واقع سُورنا ندی کے قریب جی این کنسٹرکشن کمپنی کا ایک گودام ہے۔ جہاں جے سی بی اور لاکھوں کا سامان پڑا ہوا ہے۔ جس کی جانکاری چوروں کو ہوئی اور وہ چوری کرنے گودام پہنچ گئے۔

چوری کرنے آئے چوروں نے جیسے ہی جے سی بی مشین کو ہاتھ لگایا اور بیٹری کھولنے کی کوشش کی تبھی جی پی ایس سسٹم ہونے کے وجہ سے جے سی بی مالک کے موبائل پر ایک میسیج آ گیا۔ میسیج پڑھتے ہی مالک اپنے حمایتیوں کے ساتھ پہنچا اور چوروں کو دھر دبوچا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات قریب 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ رات چور ایک اسکارپیو پر سوار ہوکر ایک منصوبہ کے تحت جے سی بی اور دیگر سامان چوری کرنے پہنچے تھے، چور اپنے ساتھ ایک ہائیڈرا مشین اور دو ٹرک بھی ساتھ لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نقب زنی کی واردات، لاکھوں کے سامان چوری

جے سی بی مالک نے اس کی اطلاع بھبھوا پولیس کو دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں چوروں کو گرفتار کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.