ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سیل - مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ

کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے ارریہ ضلع انتظامیہ پوری طرح سخت اور مستعد نظر آ رہی ہے۔ صبح چھ بجے سے دس بجے تک روز مرہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔ اس کے بعد سے شہر و چوک چوراہوں پر کہیں بھی دکانیں کھلی نظر آ رہی ہیں تو پولیس انتظامیہ دکاندار پر سخت کارروائی کرتے ہوئے دکان سیل کر رہی ہیں۔

Four shops sealed for violating lockdown
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چار دکانیں سیل
author img

By

Published : May 27, 2021, 6:58 PM IST

ارریہ :آج ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر و نگر تھانہ صدر سنیل کمار کی قیادت میں آج شہر کے چاندنی چوک ،اے ڈی بی چوک ،کالی مندی ،زیرو مائل ،بیر گاچھی چوک ، اسلام نگر، وکاس مارکیٹ وغیرہ جگہوں کا پولیس اہلکاروں نے معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران شہر کے زیادہ تر چوک چوراہوں پر لوگ غیر ضروری طور سے کھومتے ہوئے نظر آئے، جس پر ایس ڈی او نے لاک ڈاؤن کی ان دیکھی کرنے والوں کو سختی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

ویڈیو

اسی طرح مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ سے متصل پینٹ و پلاسٹک کی دکانیں کھلی نظر آئیں جس پر ایس ڈی او کی ہدایت اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکان سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح زیرو مائل پر بھی دس بجے کے بعد دکان کھلی رہنے کی وجہ سے یہاں بھی دو دکانیں سیل کی گئی۔

Four shops sealed for violating lockdown
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چار دکانیں سیل

اس موقع پر ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ ہم لوگوں نے پہلے سے ہی لوگوں کو بیدار کر دیا ہے، شہر میں مائک کے ذریعہ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ ایسے میں اب کوئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جا رہا ہے تو اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ دکان سیل کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ آج بھی چار دکاندار کی دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.