ETV Bharat / state

Four People Drown in Samastipur سمستی پور تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک - سمستی پور میں چار افراد ڈوبے

سمستی پور کے چکمہسی تھانہ علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ Four People Drown in Samastipur

سمستی پور میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 12:58 PM IST

سمستی پور: بہار میں ضلع سمستی پور کے چکمہسی تھانہ علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ضلع کے بیلسنڈی گاؤں کی رہنے والی چمپا دیوی کا 10 سالہ بیٹا گوتم کمار جمعہ کی دیر شام رفع حاجت کے لیے گیا تھا۔ اس دوران پاؤں پھسلنے سے وہ تالاب میں گر کر ڈوب گیا۔ اسے ڈوبتا دیکھ کر ماں چمپا دیوی، بہن آنچل کماری اور کاجل کماری بھی تالاب کے گہرے پانی میں کود گئیں، جس میں ڈوب کر سب کی موت ہوگئی۔ Four People of the same family died in Samastipur

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو نکالنے کے لیے تلاش شروع کردی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے آج چاروں لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Teenager Drowns in Pond: ہندواڑہ میں 17 سالہ لڑکا تالاب میں غرقاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.