ETV Bharat / state

کیمور: فائرنگ میں چار افراد زخمی - دو فریقوں کے درمیان فائرنگ ہوئی

بہار کے ضلع کیمور میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

four people injured in the firing in kaimur bihar
فائرنگ میں چار افراد زخمی
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے نواٶ تھانہ حلقہ میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں اس واقعہ میں سابق مکھیا کا شوہر شدید زخمی ہونے سے تشویشناک حالات میں وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ وہیں دیگر تین زخمیوں کو بھبھوا صدر ہسپتال بھیجے جانے کی اطلاع ہے۔

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف ہے۔ یہ واقعہ نواؤ تھانہ سے صرف ایک کلو میٹر کی دوری پر بند پوروا گاؤں میں رونما ہوا ہے۔ جہاں بند طبقہ کی آبادی کثیر تعداد میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بند پوروا گاؤں میں شیام ناراٸن بند اور راما اوتار بند کے بیچ کافی دنوں سے ایک زمین کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔ آج شیام ناراٸن بند کی بیٹی جھگڑے والی زمین سے مٹی نکال رہی تھی۔ جس کی مخالفت رام اوتار بند نے کی۔ اس معاملہ کو لے کر دونوں طرف بحث و مباحثہ بڑھ گیا۔ اس بیچ عینی شاہدین کے مطابق رام اوتار بند کا لڑکا شیو ناراٸن بند نے اپنے لاٸسنسی اصلحہ سے فاٸرنگ شروع کر دی، جس میں چار لوگ زخمی ہوگئے۔ جس سے سابق مکھیا کے شوہر شیام ناراٸن بند بری طرح سے زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں وارانسی ریفر کر دیا گیا۔ وہیں دیگر انتو بند، بہاری بند، منوج بند بھی زخمی ہوگئے۔ جنہیں بھبھوا بھیجا گیا۔ اس واقع کی اطلاع کے بعد ای ڈی پی او موہنیاں موقع پر پہنچ کر حالات کا جاٸزہ لیا۔ چھاپہ ماری کے دوران تین لوگ کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.