پٹنہ: بہار کے بیگو سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 28 پر قریب 30 کیلومیٹر تک گولی باری کر کے دہشت پھیلانے والے چاروں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ اس گولی باری معاملے کے ماسٹر مائنڈ ناگا عرف کیشو کو آج علی الصبح قریب تین بجے جھا جھا ریلوے اسٹیشن پر موریہ ایکسپریس ٹرین کے جنرل بوگی سے فوٹو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ وہ ٹرین سے رانچی فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔ Begusarai Firing Case
ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے اس سے قبل ملزم سمت ، یوراج اور ارجن کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس سے تفتیش کی بنیاد پر ہی پولیس نے اہم ملزم ناگا کو گرفتار کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ منگل کو بیگو سرائے ضلع میں موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے قریب 30 کیلومیٹر تک سیریل فائرنگ کی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے نیشنل ہائیوے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ملی فوٹیج کی بنیاد پر پتہ لگاگیا جس میں دو موٹرسائیکل پر سوار چار لوگوں نے اندھا دھند گولی باری کر دہشت پھیلائی ہے ۔ اس کے بعد پولیس نے چاروں کا فوٹو جاری کر کے ان کے بارے میں اطلاع دینے پر پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ منگل کی شام بہار کے ضلع بیگوسرائے کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کرکے 11 لوگوں کو زخمی کردیا۔ نیشنل ہائی وے 28 پر چار تھانے کے علاقے کو پار کرتے ہوئے بدمعاشوں نے 30 کلومیٹر تک گولیاں چلائی۔ جس میں 11 لوگ زخمی اور ایک 31 سالہ چندن کمار کی موت ہوئی تھی۔ یہ معاملہ بیگوسرائے کے پھلوریا، بچھواڑہ، تیگھڑا اور چکیا تھانہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام 5.30 بجے بچھواڑہ سے شروع ہوا اور دوسرا واقعہ پھلوریا میں پیش آیا جہاں حاجی پور پپرا دیوس کے رہائشی چندن کمار کو گولی لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں 35 بدمعاش گرفتار
یو این آئی