ETV Bharat / state

گیا: پھلگو ندی پر ربر ڈیم کا سنگ بنیاد - وزیراعلی نتیش کمار نے آج آن لائن سنگ بنیاد رکھا

گیا میں پھلگو ندی پر ربڑ ڈیم بنانے کے منصوبے کا وزیراعلی نتیش کمار نے آج آن لائن سنگ بنیاد رکھا ہے۔

گیا میں پھلگوندی پر ربرڈیم کا سنگ بنیاد
گیا میں پھلگوندی پر ربرڈیم کا سنگ بنیاد
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:38 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں پھلگوندی پر ربڑ ڈیم بنانے کے منصوبے کا وزیراعلی نتیش کمار نے آج آن لائن سنگ بنیاد رکھا ہے ۔

ویڈیو

اس ڈیم کی تعمیر کے بعد سال بھر یہاں پانی ملے گا جس سے نہ صرف پھلگوندی میں اپنے آباؤاجداد کی روح کی تسکین ونجات کے لئے آنے والے پنڈدانیوں کو پنڈدان کے لئے پانی ملے گا بلکہ اس سے آس پاس کے علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

گیاشہر کے لوگوں کو اس منصوبے کا طویل وقت سے انتظار تھا خاص طور سے وشنوپتھ مندر کے علاقے کے لوگوں کا برسوں سے مطالبہ تھا۔

یہ منصوبہ 266 کروڈ کی لاگت سے تین سالوں میں تیار ہوگا۔ اس ربڑ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ 'ماہرین سے وشنوپتھ مندر کے قریب ربڑ ڈیم بنانے کے لئے مشورہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربڑ ڈیم کی تشکیل کی وجہ سے پترپکچھ میلہ اور دیگر مواقع پر آنے والے زائرین کے لئے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ندی گھاٹ سے 500 میٹر دوری پر پانی کا ذخیرہ کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ اس ربڑ ڈیم پر ایک پل بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ مسافر، سیاح آسانی سے سیتا کنڈ سے وشنوپد مندر تک آسکیں۔

انہوں نے اس کام کے لئے محکمہ آبی وسائل اور گیا ضلع کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر گیا ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ 'ربڑ ڈیم بہار کے لئے ایک انوکھا منصوبہ ہے ، جس کی وجہ سے ضلع گیا کے عوام اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بڑی آسانی ہوگی۔

ربڑ ڈیم کی تعمیر سے وشنوپد مندر اور سیتاکنڈ دیکھنے کے لئے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اب لوگوں کو پترپکچھ میلے میں ندی عبور کرنے اور گرم ریت میں چلنے سے راحت ملے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.