ETV Bharat / state

نتیش کمار بی جے پی کے چنگل میں پھنس گئے ہیں: علی انور انصاری

سابق راجیہ سبھا رکن علی انور انصاری نے نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی مسلمانوں کے ہمدرد نہیں رہے ہیں۔ اس بار وہ بی جے پی کے جال میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وہ وہاں سے نکلیں۔

ali anwar
علی انور انصاری
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 7:08 AM IST

سابق راجیہ سبھا رکن علی انور انصاری نے موجودہ حکومت اور اسمبلی کے اراکین کے طرزِ عمل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے آئینی اور جمہوری طرز کو تار تار کر دیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کو انگلی دکھا کر دھمکی بھرے لہجے میں بات کرنا اصل میں جس تہذیب کے پروردہ ہیں، ویسا ہی عمل کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے قانون ساز کونسل میں مسلمانوں کو جگہ نہیں دیے جانے کے متعلق کہا کہ ان سے مسلمانوں کو کوئی امید کرنا بے معنی ہے۔

ہم نے جب بغاوت کیا تھا اسی وقت کہا تھا کہ ان کو اب مسلمان ووٹ نہیں دیگا۔ ان کا ایک بھی مسلم ایم ایل اے نہیں جیتا۔ مسلمان کو کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے، جب یہ دوبارہ بی جے پی میں گئے اسی وقت صاف ہوگیا تھا کہ مسلمان ان کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے دوسری پارٹی سے توڑ کر مسلمان کو لایا۔

علی انور انصاری نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان رشتہ بہتر نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار بری طرح پھنس گئے ہیں۔ ان کے اندر بے چینی ہے، لیکن کچھ کر نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے نکلیں وہاں سے۔

مکیش سہنی اور جیتن رام مانجھی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ موقع پرست لوگ ہیں۔ سودے بازی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'اردو زبان کو مٹانے کی منظم کوششیں ہورہی ہیں'

اوپندر کشواہا کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کشواہا برادری کے لوگ نتیش کمار کے خلاف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.