ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی یوگیندر نارائن سمیت چار کو عمر قید - former mla life imprisonment

ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج روی رنجن مشرا کی عدالت نے معاملے میں سماعت کے بعد سابق رکن اسمبلی یوگیندر سردار کے علاوہ دیگر ملزم شمبھو سنگھ، بھوپیندر یادو اور اوما سردار کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار مانتے ہوئے تاعمر قید کی سزا اور تین لاکھ پچیس ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

former mla sentenced to life imprisonment in a gang rape case in Supaul, bihar
جنسی زیادتی کے معاملے میں سابق رکن اسمبلی سمیت چار کو عمر قید
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 11:14 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:32 PM IST

بہار میں سپول ضلع کی ایک سیشن عدالت نے نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں آج چھاتا پور کے اس وقت کے رکن اسمبلی یوگیندر نارائن سردار سمیت چار لوگوں کو تاعمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج روی رنجن مشرا کی عدالت نے معاملے میں سماعت کے بعد سابق رکن اسمبلی یوگیندر سردار کے علاوہ دیگر ملزم شمبھو سنگھ، بھوپیندر یادو اور اوما سردار کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار مانتے ہوئے تاعمر قید کی سزا اور تین لاکھ پچیس ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

عدالت نے سبھی ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت تاعمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ، دفعہ 366 کے تحت دس سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ، دفعہ 458 کے تحت دس سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ اور دفعہ 324 کے تحت تین سال کی سزا اور پچیس ہزار کا جرمانہ لگایا ہے۔ جرمانے کی رقم نہیں دینے پر سبھی کو مختلف دفعات میں چھ ماہ سے دو سال کی مزید سزا بھگتنی ہوگی۔ معاملے کے دو دیگر ملزمین میں سے ایک رامفل یادو کی موت ہوچکی ہے جبکہ دوسرا ملزم ہری نارائن شرما اب بھی فرار ہے۔

معاملے کے مطابق متاثرہ نے درج بیان میں سابق رکن اسمبلی یوگیندر نارائن سردار، شمبھو سنگھ، بھوپیندر یادو، اوما سردار، رامفل یادو اور ہری نارائن شرما پر الزام لگایا تھا کہ 16/17 نومبر 1994 کی رات وہ اپنے گھر میں ماں کے ساتھ سوئی ہوئی تھی۔ رات میں اس وقت کے رکن اسمبلی سمیت دیگر لوگ جیپ سے اس کے گھر آئے اور اسے زبردستی اٹھاکر ایک کمرے میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ جان بچانے کیلئے متاثرہ نے یوگیندر نارائن کا اعضاء تناسل کاٹ دیا تھا۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے بیان پر متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.