ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کے دوران پوری عوام گھر میں قید ہے۔ لاک ڈاؤن قانون کی وجہ سے بازار سے لیکر کاروبار تک بند پڑے ہیں۔ لاک ڈاٶن کے دوران سینکڑوں لوگ ایسے ہیں جن کے پاس گھر میں رکھے اناج ختم ہو چکے ہیں روز مرہ کی مزدوری کر زندگی گذر بسر کرنے والوں کے لیے لاک ڈاؤن ایک مصیبت بن گیا ہے۔
جن ادھیکار پارٹی کے رہنما اور بھبھوا کے سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو اور انکی اہلیہ نیتو چندر یادو دونوں لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مسلسل ضرورتبمند کے بیچ پہونچ کر اناج تقسیم کر رہے ہیں۔
رام چندر یادو اس وقت بھبھوا اسمبلی ہی نہیں پورے ضلع کے لوگوں کے لیے راحت اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی اتر پردیش بہار کی سرحد پر جا کر ہزاروں مزدوروں کے بیچ ناشتہ اور پانی کی بوتل تقسیم کیے۔ ضلع کی دلت بستیوں کے گھر گھر جاکر اناج تقسیم کر رہے ہیں۔
اسکے علاوہ روزانہ تقریبا 50 لوگوں کو کھانا مہیا کرا رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں رام چندر یادو کو خود اپنے کندھوں پر اناج کا بورا اٹھا کر لوگوں تک پہونچتے دیکھا گیا۔