ETV Bharat / state

کشمیر مسئلے پر مانجھی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی اپنے بے باک بیان کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں بہار کے مزدوروں کے قتل پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔

مرکزی حکومت سے کشمیر سنبھل نہیں رہا: جیتن رام مانجھی

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 7:07 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے جموں وکشمیر معاملے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے بہار کے مزدوروں کے قتل پر رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ 'مرکزی حکومت کشمیر میں حالات پرسکون کرانے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بہاریوں کا قتل ناقابل برداشت ہے حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیر میں سبھی بہار کے لوگ محفوظ رہیں گے۔ حالات دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کشمیر پر مرکزی حکومت کی پالیسی درست نہیں ہے اور مرکزی حکومت سے کشمیر سنبھل نہیں رہا ہے۔'

مرکزی حکومت سے کشمیر سنبھل نہیں رہا: جیتن رام مانجھی

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی صورتحال سے بہار کے لوگ پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ 'بہار نے جنگ آزادی میں بھی نمایاں قربانی پیش کی تھی یہاں کے لوگ حالات کو پرسکون کرانے کے لیے پالیسی جانتے ہیں اگر مرکزی حکومت ان کی پالیسی کو جاننا چاہتی ہے تو وہ بات کرے۔ سابق وزیراعلی نے ٹوئٹ کرکے بھی ناراضگی ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.