ETV Bharat / state

'نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے حکومت یقینی'

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 8:00 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر نتیش کمار کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتیش بابو کی سربراہی میں ایک بار پھر بہار میں این ڈی اے کی حکومت تشکیل پائے گی۔

formation of Nitish Kumar-led NDA government in Bihar is certain: PM
بہار میں نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل یقینی

بہار میں آج وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی ریلی میں نتیش کمار کو ’دوست‘ کہا اور جلسہ میں شرکت کرنے والے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بہار میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت تشکیل ہوگی‘۔

اپوزیشن کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران تارکین وطن کی صورتحال پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’کورونا وبا کے چلتے این ڈی اے حکومت نے غریبوں کی مدد کی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر کوئی این ڈی اے حکومت پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انتخابات کے نتائج کیا ہوں گے‘۔

وزیراعظم نریندر مودی نے 15 سال قبل ریاست میں اغوا اور رنگداری کے واقعات کی یادہانی کراتے ہوئے کہاکہ آج خود کفیل بہار بنانے کے عزم کی محرک بہتر حکمرانی ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ ریاست کے لوگ اقتدار سے مفادات کی سیاست کرنے والوں کودور رکھ کر بہار کو بیمار ہونے سے بچائیں گے- انہوں نے نے بہار اسمبلی انتخاب کے لئے آج چار انتخابی اجلاسوں کی شروعات چھپرہ سے کرتے ہوئے کہاکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) خودکفیل بہار کے جس عزم کو لیکر چلا ہے اس کا محرک سوشاسن ہے۔ آج بہارکا انفرا اسٹرکچر بہتر ہواہے اور امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔ بہار کے گاﺅں بھی آج سڑک ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ کام ڈیڑھ دہائی قبل ہوسکتا تھا اگر اس وقت کی حکومت کے پاس نیت اور قوت ارادی ہوتی۔

انہوں کہاکہ بہار کے پاس صلاحیت اور حکومت کے پاس وافر پیسہ تب بھی تھا لیکن فرق صرف اتنا تھاکہ بہار میں اس وقت جنگل راج تھا۔ انہوںنے کہاکہ ” اس وقت یہاں پل بنانے کا م کون کرسکتا تھا انجینئر اور ٹھیکدار 24 گھنٹے خطرے میں ہوں۔ کسی کمپنی کو اگر کام ملتی تھی تو وہ یہاں کام شروع کرنے سے قبل سو بار سوچتی تھی۔کام شروع کرنے سے قبل اسے رنگداری پکی کرنی پڑتی تھی ۔

وزیراعظم مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہار کے روشن مستقبل کے عزم کو حقیقت میں بدلتا ہوا دیکھ رہا ہوں‘۔ انہوں نے بہار میں پہلے مرحلہ کے تحت انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی اے کے حق میں ووٹ مانگے تھے جبکہ اپنی تقریر میں نتیش کمار سے متعلق صرف حوالہ دیئے تھے۔

واضح رہے کہ بہار کے حاجی پور میں گذشتہ روز بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں واضح طور پر این ڈی اے کو کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی، جے ڈی یو، ایچ اے ایم اور وی آئی پی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں اگر بی جے پی کو زیادہ نشستیں حاصل ہوتی ہیں تب بھی نتیش کمار کو ہی وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ صدر بی جے پی نے طنز کرتے ہوئے آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کو ’جنگل راج کا یوراج‘ بھی قرار دیا تھا۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.