اس علاقے کے تقریباً تمام علاقے متاثر ہیں، تاہم سب سے زیادہ اثر کشن گنج میں دیکھا جا رہا ہے۔
گذشتہ تین روز سے نیپال، مغربی بنگال اور سیمانچل میں جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے کشن گنج کے متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔
کشن گنج ضلع کا کوچادھامن حلقہ اس سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بشن پور، برپور، حلدی کھوڑا اور بلیا پنچایت کا حال یہ ہے کہ زیادہ تر سڑکیں بہہ گئی ہیں۔
سڑک ٹوٹ جانے کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔
بلیا پنچایت کے 36 خاندان سیلاب میں اپنا سب کچھ لٹا کر بہیکول مڈل اسکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔