بہار کا مونگیر ضلع سیلاب کی زد میں ہے۔ کرشن نگر گاؤں میں گزشتہ آٹھ دنوں سے پانی جمع ہے۔ وہیں اس گاؤں میں سیلاب کے پانی کو دیکھتے ہوئے 40 کنبوں کے لوگ گھر چھوڑ کر سڑکوں کے کنارے رہنے پر مجبور ہیں۔
وہیں اس گاؤں کا شادی شدہ جوڑا سیلاب کا پانی کم ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ مستقل بارش کی وجہ سے اماکانت اور اس کی اہلیہ گیتا پڑوس کے گھر کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اس گاؤں میں جب آٹھ سے دس فٹ پانی بھر گیا تو شادی شدہ جوڑا چھت پر اپنی دو بکریوں اور چار مرغوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ وہیں اس حادثہ کی جانکاری جب شادی شدہ جوڑے نے اپنے بیٹے کو دی تب ان کا بیٹا آج گھر پہنچا ہے۔
بیٹے نے اپنے والدین کو بچانے کے لیے افسران کی جانب مدد کے لیے رجوع کیا ہے۔ بیٹے کا کہنا ہے کہ ان والد بیمار ہیں اور ان کا جسم پھولا ہو اہے۔